Sports Fest METAPLASIA 2025: اسپورٹس فیسٹیول کے دوران شطرنج کی بساط پرجہاں ایک طرف کھلاڑیوں کے درمیان بادشاہ کو بچانے کی شہہ اورمات کا کھیل چل رہا تھا۔ وہیں دوسری اور کیمربورڈ کے میدان پر کھلاڑی رانی کو حاصل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے تھے۔ ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن جیسے کھیلوں میں بھی کھلاڑیوں کے درمیان شدید مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مزید یہ کہ یہ ایونٹ صرف انڈور گیمز تک محدود نہیں تھا۔ کرکٹ، فٹ بال اور والی بال جیسے کھیلوں میں بھی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف بھرپور کوششیں کر رہی تھیں۔ ان کھیلوں نے تہوار کے جذبے میں اضافہ کیا۔
میڈیکل سائنس میں METAPLASIA کا مطلب ہے “ٹرانسفارمیشن” یا “مثبت تبدیلی” ہوتی ہے۔ ہومی بھابھا کینسراسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آشیش گلیا نے اسپورٹس فیسٹ کے آغازمیں کہا کہ METAPLASIA 2025 کا نام مثبت تبدیلی کے جذبے کو ابھارتا ہے۔ جسمانی اور ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم میں ایک صحت مند روح رہتی ہے اورکھیل اس مثبت تبدیلی کی علامت ہیں۔
فاتحین کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا
اسپورٹس فیسٹیول پیرکواختتام پذیرہوا، جہاں خطابی مقابلے کے بعد فاتحین کو این ایم آئی ایم ایس، چنڈی گڑھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر، رشمی ناگپال کے ہاتھوں میڈلس اور ٹرافیاں دی گئیں۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹرآشیش گلیا اورادارے کواسپورٹس فیسٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحت اورکھیل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اوراس طرح کے ایونٹس اس رشتے کومزید مضبوط بناتے ہیں۔
ڈاکٹرآشیش گلیا کے اختتامی کلمات
ڈاکٹرآشیش گلیا نے اپنے اختتامی خطاب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ایچ بی سی ایچ اینڈ آرسی، پنجاب کے ساتھیوں نے اس اسپورٹس فیسٹ میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے کہا، “ہم ہمیشہ مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں اورہم یہاں کام کرنے والے عملے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اتنی ہی محنت کرتے ہیں۔”
کرکٹ میں ٹی ایم سی پنجاب لائنسس، والی بال میں پنجاب سپرجائنٹس اورفٹبال مقابلے میں ٹی ایم سی پنجاب ایونجرس نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ مردوں کے زمرے میں ستویندرسنگھ نے 100 میٹراورخواتین کے زمرے میں جسویندرسنگھ نے جیتا ہے۔ مردوں کے زمرے میں اورجسپریت نے ٹیبل ٹینس میں، ڈاکٹر نمیش اورڈاکٹریوگیش نے مکسڈ ڈبلزمیں گولڈ، مردوں کے ڈبلزمیں ڈاکٹرگنجن اورڈاکٹرپرگیت ٹھاکرنے اورڈاکٹرنمیش نے خواتین کے سنگلزمیں، جبکہ بیڈمنٹن کے ڈبلزمیں، والکا کے ڈبلزمیں بھی۔ ایشیکا نے مینزسنگلزجیتا جبکہ ڈبلزمیں سنیل دت اورشیام کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد اب قانون بھی…
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ ’’پرانے اور بے کار کورسز بند کر کے…
نئے کپتان شریئس ایئر اور نئے کوچ رکی پونٹنگ کی قیادت میں پنجاب کنگز نے…
دیوولینا بھٹا چارجی نے اپنی بین مذاہب شادی پرکھل کربات کی ہے۔ انہوں نے بتایا…
فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کے کمشنر…
دہلی نے 20 اوورس میں 183 رن بنائے تھے اور جواب میں چنئی کی ٹیم…