قومی

وقف ترمیمی بل پرکانگریس نے شروع کی تیاری، ملیکا ارجن کھڑگے نے بلائی میٹنگ، اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بھی ہوگی میٹنگ

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل بدھ کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ بی جے پی نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ سے کل ایوان میں موجود رہنے کے لئے کہا ہے۔ دوسری جانب، بل کی مخالفت کررہی کانگریس نے بھی کمرکس رکھی ہے۔ کانگریس نے اپنے سبھی اراکین پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ کل لوک سبھا میں موجود رہیں۔ ساتھ ہی صبح 9:30 بجے راہل گاندھی کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ کی بڑی میٹنگ ہوگی۔ اس میں بھی سبھی اراکین پارلیمنٹ کی موجودگی لازمی ہے۔ اس میٹنگ سے پہلے منگل کی شام 6 بجے کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے ساتھ اپوزیشن پارٹیوں کے فلورلیڈران کی میٹنگ ہوگی۔

ایوان میں بل آنے سے پہلے منگل کولوک سبھا اسپیکراوم برلا کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں اپوزیشن نے بل پربحث کے لئے 12 گھنٹے کا وقت مانگا۔ جبکہ حکومت نے کم وقت رکھنے پرزوردیا۔ اس موضوع پرحکومت اوراپوزیشن کے درمیان تلخ نوک جھونک ہوئی۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈرمیٹنگ چھوڑکرباہرآگئے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈرگوروگوگوئی نے کہا کہ ہم میٹنگ سے باہراس لئے آئے کیونکہ حکومت اپنا ایجنڈا تھوپ رہی ہے۔ اپوزیشن کوموقع ہی نہیں دیا جا رہا ہے۔

ہمارے مشورے کوکیا گیا ہے نظرانداز

انہوں نے کہا کہ ہم نے وقف ترمیمی ایکٹ پرجامع بحث کا مطالبہ کیا ہے، لیکن ہمارے خیالات کو نہیں سنا جا رہا ہے۔ ہم نے منی پورمیں صدرراج کے نفاذ کی تجویزکے لئے مناسب وقت مختص کرنے کی درخواست کی ہے، لیکن ہمارے مشورے کونظراندازکیا جا رہا ہے۔ ہم نے قاعدہ 193 کے تحت ووٹرآئی ڈی اورانہیں آدھارکے ساتھ لنک کرنے کے فیصلے کے بارے میں بھی بحث طلب کی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس کا مطالبہ کیا ہے، لیکن اس پرغور نہیں کیا گیا۔

حکمراں جماعت کررہی ہے ہٹ دھرمی

 بی اے سی کی میٹنگ میں برسراقتدارپارٹی کی ہٹ دھرمی دکھائی دے رہی ہے۔ اپوزیشن کو کوئی جگہ نہیں دی جا رہی ہے۔ کوئی دوسرا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں نکلنا پڑا کیونکہ وہ منی پور، وقف بل، ووٹرآئی ڈی اورای پی آئی سی کارڈ جیسے موضوعات کواہمیت نہیں دے رہے ہیں۔ وہ سماجی، انصاف، دفاع یا غیرملکی معاملوں پر تبادلہ خیال نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بجائے صرف اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ ایوان کسی ایک پارٹی کا نہیں ہوسکتا ہے۔ یہ عوام کا ایوان ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Saharanpur News: دارالعلوم دیوبند نے خواتین اور بچوں کی انٹری پر لگائی پابندی، جانئے کیا ہے وجہ

کچھ دن پہلے دارالعلوم دیوبند نے طلباء کے لیے ایک نیا گائیڈ لائن جاری کیا…

12 minutes ago

Sreeleela mistreated: اداکارہ سری لیلا کے ساتھ بدتمیزی، بھیڑ میں سیلفی لینے کیلئے ایک مداح نے اپنی طرف کھینچا، دیکھئے ویڈیو

سری لیلا کو ایک مداح نے زبردستی کھینچ لیا، اتوار (6 اپریل) کو پاپرازی انسٹاگرام…

42 minutes ago

Jayasuriya’s appeal to PM Modi: سنتھ جے سوریا نے پی ایم مودی سے کی یہ اپیل، ملا یہ جواب

وزیر اعظم مودی نے اپنی ’پڑوسی پہلے‘ پالیسی کو دہرایا اور میانمار میں حالیہ زلزلے…

1 hour ago

Woman tied to pole in Patiala: پنجاب کے پٹیالہ میں ایک خاتون کو کھمبے سے باندھا، بدسلوکی کا ویڈیو وائرل

پولیس اسٹیشن صدر راج پورہ کے ڈی ایس پی رشیندر سنگھ نے کہا کہ واقعہ…

2 hours ago