بین الاقوامی

Qatar PM to Meet US Officials: اسرائیل حملے کے بعد قطر کے وزیراعظم امریکی حکام سے کریں گے ملاقات، اسی ہفتے جائیں گے واشنگٹن

قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کے لیے رواں ہفتے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں طے ہوئی ہے جب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں دوحہ میں مقیم حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’’مزاحمت جاری رکھے گی‘‘ اور اس کے بنیادی مطالبات، جن میں غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا اور علاقے کی تعمیر نو شامل ہیں، ’’اب بھی اپنی جگہ قائم ہیں‘‘۔

اس پیش رفت کے دوران 10 ستمبر کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ایک بریفنگ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے اسرائیل کے حملے سے قبل قطر کو پیشگی اطلاع دی تھی۔ تاہم قطر نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ حملے کے آغاز کے بعد ایک امریکی اہلکار کی کال موصول ہوئی۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اور وزیراعظم کے مشیر ماجد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ’’جو دعوے کیے جا رہے ہیں کہ قطر کو حملے سے پہلے اطلاع دی گئی، وہ سراسر غلط ہیں۔ امریکی اہلکار کی کال اس وقت آئی جب دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔‘‘

دریں اثنا سی این این کے مطابق اسرائیل نے دوحہ کے ایک رہائشی علاقے میں حماس کے اعلیٰ رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا، جس میں پانچ ارکان ہلاک ہوئے، تاہم مذاکراتی وفد محفوظ رہا۔ ایک پریس کانفرنس میں قطر کے وزیراعظم نے اسرائیل کو ’’خطے کا بدمعاش ملک‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’یہ حملہ دراصل ریاستی دہشت گردی ہے اور یہ پورے خطے کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی کال حملے کے 10 منٹ بعد موصول ہوئی اور الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے ریڈار سے بچنے والے ہتھیار استعمال کیے۔ اسرائیلی حکام نے بعد میں تصدیق کی کہ اس کارروائی میں امریکی ساختہ F-35I اسٹیلتھ طیارے استعمال کیے گئے، جو ریڈار پر نظر نہیں آتے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago