’سیارہ‘ کے اداکار شان آر گروور کے پاس شاہ رخ خان کی جیکٹ
ممبئی: فلم ’سیارہ‘ سے مشہور ہونے والے اداکار شان آر گروور کے پاس شاہ رخ خان کی جیکٹ ہے۔ یہ جیکٹ شاہ رخ خان نے فلم ’جب تک ہے جان‘ میں پہنی تھی۔ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس سے جڑی یادیں شیئر کیں اور بتایا کہ اس سے ان کی ایک خاص یاد وابستہ ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ یہ جیکٹ انہیں متاثر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں YRF میں کاسٹنگ کا کام کر رہا تھا تو شاہ رخ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ کی یہ بلیک لیدر جیکٹ میرے پاس آئی جو اب بھی میرے پاس ہے، میں جب بھی اسے دیکھتا ہوں، مجھے اپنے کیرئیر کی جدوجہد کے ابتدائی دن یاد آتے ہیں اور میں کیسے اداکار بننا چاہتا تھا۔ “یہ میرے لیے صرف ایک جیکٹ نہیں ہے بلکہ ایک یاد اور تحریک ہے۔ ہر اداکار کی طرح میرا بھی خواب ہے کہ کسی دن مجھے اُن کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا موقع ملے۔‘‘
شان نے بتایا کہ یہ جیکٹ اب بھی ان کے پاس ہے۔ انہوں نے اسے محفوظ رکھا ہے۔ شان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلم ’صنم تیری قسم‘ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما سے اداکاری کی کلاسیں لیں۔ وہ اب تک ’نوبل مین‘، ’روحانیات‘، ’لیکڈ‘ اور ’دس جون کی رات‘ جیسی ویب سیریز میں نظر آ چکے ہیں۔
’سیارہ‘ میں، انہوں نے وانی کے ایکس بوائے فرینڈ (انیت پڈا) کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس فلم سے متعلق ایک کہانی بھی شیئر کی۔ شان نے بتایا کہ ’سیارہ‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ YRF اسٹوڈیو میں شوٹنگ کر رہے تھے۔ یہاں موہت سوری نے انہیں بتایا کہ شاہ رخ خان بھی اس اسٹوڈیو میں قریب ہی شوٹنگ کر رہے ہیں، صرف دو کمرے چھوڑ کر۔ یہ ان کے لیے بہت خاص لمحہ تھا۔ سیارہ او ٹی ٹی پر ریلیز ہو چکی ہے۔ یہاں بھی شائقین اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔ اسے Netflix پر ریلیس کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم تاریخی…
مہاراشٹر کی قبائلی برادریوں کے شہد، دستکاری، بانس کی مصنوعات اور روایتی فن کو قومی…
ممبئی، 26 اکتوبر (آئی اے این ایس): کامیڈی کی دنیا میں کچھ فنکار ایسے ہوتے…
بیٹیوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے پہلے خاندانوں کے ذہن میں ان کی حفاظت…
الہ آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ عمر کا ثبوت نہیں…
بچپن کی شادیوں کی روک تھام کے لیے عدالت سخت، لڑکے کی عمر کم از…