نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی۔
نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی کو ملک کی عبوری حکومت کی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ آج رات 8:45 بجے نیپال کے صدارتی محل میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ یہ تقرری اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے جنریشن زی (Gen-Z) کے شدید احتجاج کے بعد استعفیٰ دے یا ہے۔ واضح رہے کہ سشیلا کارکی نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہی ہیں، جنھوں نے جولائی 2016 سے جون 2017 تک اس اعلیٰ عدالتی عہدے پر خدمات انجام دیں۔ اب وہ نیپال کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعظم بننے جا رہی ہیں۔
سشیلا اپنی دیانتداری، اصول پسندی اور Transitional Justice اور انتخابی تنازعات پر دیے گئے اہم فیصلوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ سشیلا کارکی کا تعلق بیرات نگر سے ہے، جہاں وہ 7 جون 1952 کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے 1979 میں وکالت کا آغاز کیا، 2007 میں سینئر وکیل کا درجہ حاصل کیا اور 2009 میں سپریم کورٹ کی جج مقرر ہوئیں۔ ان کی غیر جانبداری اور شفاف ساکھ کی وجہ سے نیپال کی نوجوان نسل، خاص طور پر Gen-Z تحری نے ان کی بھرپور حمایت کی ہے۔
نیپال میں سیاسی بحران
واضح رہے کہ نیپال میں Gen-Z تحریک نے ملک کے سیاسی ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کرپشن اور سیاسی عدم استحکام کے خلاف جاری ان مظاہروں کے دباؤ میں آکر وزیراعظم کو استعفیٰ دینا پڑا، جس کے بعد ملک کی پارلیمان کو تحلیل کر دیا گیا۔ تاہم اس اقدام نے ملک میں ایک نئی آئینی بحث کو جنم دیا ہے۔ کچھ سیاسی جماعتیں پارلیمان کی تحلیل کو آئینی طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں، جب کہ سول سوسائٹی اس عمل میں قانونی اصولوں کی پاسداری پر زور دے رہی ہے۔
پرتشدد مظاہروں پر ایوان بالا و زیریں کا مشترکہ بیان
دریں اثنا نیپال کی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں ایوان نمائندگان کے اسپیکر اور قومی اسمبلی کے چیئرمین نے جمعہ کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں بھدرا 23 اور 24 (2082) کو ہونے والے مظاہروں کے دوران جان و مال کے نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم ان نوجوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنھوں نے احتجاج کے دوران جانیں گنوائیں اور ان پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جو فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاج معالجے میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دی جائے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
وورا کا الزام ہے کہ 2011 میں ان کی معلومات کے بغیر مبینہ طور پر…
ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈرون کو ایران کے…
شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد سے یہ طیارہ کرمان شاہ کے لیے روانہ ہوا…
یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی حمایت یافتہ فورسز کے خلاف لڑائی کی ایک ویڈیو…
آئی ایم ڈی کے مطابق منگل (15 ستمبر) کو دہلی کے کچھ علاقوں میں بونداباندی…
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…