بین الاقوامی

International Yoga Day 2023: پی ایم مودی نے یو این میں کیا یوگا، اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے کہا- یوگا ہندوستان سے آیا، لیکن اس پرکوئی کاپی رائٹ نہیں

پی ایم مودی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے کہا – یوگا ہندوستان سے آیا ہے، لیکن اس پر کوئی کاپی رائٹ نہیں۔  آج پوری دنیا میں یوگا ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس وران وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ خطاب کے بعد پی ایم مودی نے عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر یوگا کیا۔ مشہوراداکار رچرڈ گیری وزیراعظم نریندرمودی کے پاس بیٹھے تھے۔ وزیراعظم مودی اور تمام لوگوں نے یوگا کیا۔

قبل ازیں انہوں نے یوگا ڈے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے اپنے ہم وطنوں کو مخاطب کیا۔ پی ایم مودی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں یوگا پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ بدھ کی شام صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ وہیں وزیراعظم نے نیویارک میں ماہرین تعلیم اورتھنک ٹینک گروپس کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے پی ایم مودی نے نیویارک سے بین الاقوامی یوگا ڈے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے ملک سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ یوگا ایک آئیڈیا تھا، جسے آج پوری دنیا نے اپنایا ہے۔

بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا شروع ہو گیا ہے۔ پی ایم مودی پروگرام کی قیادت کر رہے ہیں۔

 

یوگا سے پہلے اوم کہا

خطاب کے بعد پی ایم مودی نے عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر یوگا کیا۔ مشہور اداکار رچرڈ گیری مودی کے پاس بیٹھے تھے۔ مودی اور تمام لوگوں نے سب سے پہلے دھیان لگایا۔ اس کے ساتھ اوم کہا۔

انٹرنیشنل یوگا ڈے کی تاریخ

سال 2014 میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیراعظم مودی نے یوگا ڈے منانے کی تجویزپیش کی تھی، جس کے بعد 11 دسمبر2014 کوہرسال 21 جون کوانٹرنیشنل یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا۔ یوگا کا عالمی دن 2015 سے ہرسال منایا جا رہا ہے۔ آج پوری دنیا میں منایا جانے والا یوگا ڈے منانے کی پہل ہندوستان کی طرف سے ہی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  International Yoga Day 2023: ہندوستان کا یوگا دیوس ایسے بنا ’انٹرنیشنل یوگا ڈے‘، وزیر اعظم مودی نے تیار کیا تھا پلان

اس سال انٹرنیشنل یوگا ڈے پرپوری دنیا میں مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ پارکوں، عوامی مقامات، اسکولوں اوریوگا اسٹوڈیوزمیں یوگا سیشن، ورکشاپ اورنمائش منعقد کئے گئے ہیں۔ ان تقریبات کا مقصد ہرعمراورصلاحیت کے حامل افراد کو یوگا اوراس کی تبدیلی کے اثرات سے متعارف کرانا ہے۔ انٹرنیشنل یوگا ڈے جسمانی، ذہنی اورروحانی تندرستی کے لئے بہت خاص ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Tamil Nadu BSP Chief Killing: آرمسٹرانگ کی لاش کو بی ایس پی دفتر میں نہیں دفنایا جائے گا، مدراس ہائی کورٹ نے مطالبہ کیا مسترد

آرمسٹرانگ کی میت کو فی الحال عوامی تعزیت کے لیے چنئی کے کارپوریشن اسکول گراؤنڈ…

36 mins ago

India-Russia Annual Summit: روس کے دورے پر پی ایم مودی ولادیمیرپوتن کے سامنے اس خاص معاملے کو اٹھانے کی کریں گے کوشش

وزیر اعظم نریندر مودی 8 جولائی کو دو روزہ دورے پر روس جا رہے ہیں۔…

38 mins ago

Flood threat in Bihar: بہار کے مغربی چمپارن اور گوپال گنج میں سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ پر ضلع انتظامیہ

محکمہ موسمیات نے شمالی بہار کے مدھوبنی، سپول، کٹیہار، کشن گنج اور ارریہ اضلاع میں…

46 mins ago