بریکنگ نیوز

Jitan Manjhi Meets Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ سے جیتن رام مانجھی نے کی ملاقات، بہار میں لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق بڑی پیش رفت

Jitan Ram Manjhi Meets Amit Shah: ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی بدھ  کے روز (21 جون) کو مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ سے ملاقات کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے ہوئی اس ملاقات میں جیتن رام مانجھی کے بیٹے اور ‘ہم’ سربراہ سنتوش سمن بھی شامل رہے۔ میٹنگ کے بعد سنتوش سمن نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

وزیرمملکت برائے امور داخلہ اور بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر نتیانند رائے بھی امت شاہ کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست جیتن رام مانجھی نے 19 جون کو بہار کے برسراقتداراتحاد سے الگ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سبھی متبادل پر تبادلہ خیال کرنے کی بات کہہ کر وہ بیٹے سنتوش سمن کے ساتھ دہلی آگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق، والد اور بیٹے دہلی میں دو دن سے اس ملاقات کا انتظار کر رہے تھے، لیکن وزیر داخلہ امت شاہ کو وقت نہیں مل پا رہا تھا۔ اس کے بعد بدھ کے روز ان کی ملاقات ممکن ہو پائی۔ اس میٹنگ میں کیا تبادلہ خیال ہوا، ابھی اس بارے میں اپڈیٹ آنا باقی ہے۔

سنتوش سمن نے کیا یہ بڑا دعویٰ

گزشتہ 19 جون کو بہار سے دہلی کے لئے نکلنے سے پہلے پٹنہ میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سنتوش سمن نے کہا تھا کہ ”ہم لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ اپنی پارٹی کا انضمام کرلیں۔ اس کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کی گئی۔ میٹنگ میں سبھی نے ایک سُرمیں بولا کہ پارٹی کا انضمان نہیں کرنا ہے۔ اپنی پارٹی کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔”

انہوں نے کہا تھا، ”سبھی کے خیالات جاننے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں کابینہ سے الگ ہٹ جانا ہے اور 13 جون کو ہم الگ ہٹے۔ اس کے بعد سوال تھا کہ آگے کیا کریں؟ اسی لئے یہ میٹنگ رکھی گئی۔”

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago