بھارت ایکسپریس۔
Mehbooba Mufti On Amarnatah Yatra: امرناتھ یاترا آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی ہے۔ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ (21 جون) کو پارٹی کارکنان سے اس یاترا کی حمایت کرنے کے لئے کہا۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ تیرتھ یاتریوں کی خدمت کرکے ملک کو کشمیریت دکھانے کا یہ سنہرا موقع ہے۔
نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع اور گاندربل کے عہدیداران کو اپنے کارکنان کو آئندہ امرناتھ یاترا کی حمایت کرنے کے لئے ہدایت دینے کے لئے مدعو کیا۔ محبوبہ مفتی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، ان کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔
وادی نے دیا بھائی چارہ کا پیغام
محبوبہ مفتی نے مزید کہا، ”یہ ہماری روایت رہی ہے، جب ملک میں ہندو مسلمان تعلقات کو فرقہ وارانہ ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے میں وادی وہ جگہ بنی ہوئی ہے، جس نے ملک کو بھائی چارہ کا پیغام دیا ہے۔ آج یہ یاترا ہمارے لئے پورے ملک کو ایک بار پھر کشمیریت کی یاد دلانے کا سنہرا موقع ہے۔“
جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مزید کہا،”میں پارٹی کے سبھی کارکنان سے اس یاترا کو کامیاب بنانے، یاتریوں کا استقبال کرنے اور ان کی ہرطرح سے مدد کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔“ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، اپنی بات چیت میں جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے اپنے فیصلے کی اہمیت پرایسے وقت زور دیا ہے، جب مسلمانوں کی دوکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور انہیں اتراکھنڈ کی طرح ان کے گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور مذہب کے نام پر لنچنگ کی جا رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے حکومت سے کی یہ بڑی اپیل
محبوبہ مفتی نے اسی کے ساتھ حکومت سے مقامی لوگوں کو بھی کوئی پریشانی نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ ”یاترا کو آرام دہ بناتے وقت، یا ان کے آنے جانے کے دوران انہیں سہولیات فراہم کرتے وقت مقامی لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے، جو اس یاترا کے حقیقی میزبان ہیں۔“
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…