وزیراعظم کا کویت دورے کا آج دوسرا دن ہے۔ پہلا دن جتنا خاص رہا ،اس سے کہیں زیادہ خاص آج کا دن بنتا چلا جارہا ہے،چونکہ آج ایک طرف جہاں پی ایم مودی نے ہندوستانی لیبرفورس سے ملاقات کرکے ان کے احوال کو جاننے کی کوشش کی ،وہیں سفارتی سرگرمیاں بھی آج کافی دیکھنے کو ملی۔ اس دوران آج پی ایم مودی کا کویت میں باضابطہ استقبال بھی کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ کویت کے بیان پیلس میں پی ایم مودی کو گارڈ آف آنر دیا گیاہے۔ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح بھی تقریب میں موجود تھے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پوسٹ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ جس میں لکھا گیا کہ ایک تاریخی ملاقات۔ اورایک تاریخی دورے پر خصوصی استقبال! وزیر اعظم نریندر مودی کویت کے بیان پیلس میں ایک رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر کے لیے پہنچے۔ کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔وہیں دوسری جانب کویت کے امیر، ولی عہد اور وزیر اعظم کے ساتھ وسیع بات چیت جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سیف علی خان کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اداکار کے گھر کے…
اروند کیجریوال نے ایک انتخابی ریلی میں رامائن کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے…
جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے…
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ…
کپل دیو نے مذاق کے انداز میں کہا کہ کرکٹر سے بڑا کوئی چور نہیں…
گلوکارہ دعا لیپا کو خوفناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹل میں سیکیورٹی لیپس کے…