بین الاقوامی

Pakistan Tehreek-e-Insaf cancels rally: پاکستان تحریک انصاف نے 6 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی ریلی کو کیا منسوخ، عمران خان کی پارٹی نے بتائی بڑی وجہ

اسلام آباد: پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی نے مذہبی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کے روز یہاں ہونے والی اپنی ریلی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ ریلی کا مقصد پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنا تھا، جو مختلف مقدمات میں سزا پانے کے بعد گزشتہ برس اگست سے جیل میں ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بدھ کے روز اپنی پارٹی کے حامیوں کو آگاہ کیا کہ یہ فیصلہ ‘لیلۃ القدر’ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ امت مسلمہ رمضان کے مہینے میں لیلۃ القدر کی رات کو بہت اہم سمجھتی ہے اور پوری رات جاگ کر عبادت کرتی ہے۔

انہوں نے حامیوں سے درخواست کی کہ وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پارٹی کے تمام کارکنوں اور لیڈران کی رہائی اور سلامتی کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا کرسکتی ہے رشی سنک کی پارٹی،سروے سے ہوا انکشاف

گزشتہ ماہ پی ٹی آئی نے 71 سالہ خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکام کو پارٹی کو وفاقی دارالحکومت میں ریلی کرنے کی اجازت دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

6 minutes ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

12 minutes ago

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

2 hours ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

2 hours ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

2 hours ago