بین الاقوامی

Pak should promote peace, not terrorism: پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن کو فروغ دینا چاہیے:ناصر عزیز

یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ترجمان ناصر عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بجائے امن کی بحالی کیلئے تمام سرگرمیوں کو تعاون کرنا چاہیے ۔ پاک مقبوضہ کشمیر کے کارکن شبیر چودھری کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ناصر عزیز نے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہون نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ عوام کو ایسی تمام سرگرمیوں میں بھرپور تعاون فراہم کرنا چاہیے جو امن کی بحالی اور ترقی کیلئے ہو،بجائے اس کے کہ وہ دہشت گردی کو بڑھاوا دینے میں تعاون کریں۔

سرینگر میں جی 20 اجلاس پر بات کرتے ہوئے ناصر عزیز نے کہا کہ سرینگر میں ٹورزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ مکمل طور پر سرمایہ کاری پر مبنی تھی جس کا سیدھے طور پر خطے کی عوام کو فائدہ ملے گا۔ مثال کے طور پر اگر کوئی بیرون ملک وفد سرینگر پہنچتا ہے ،وہ مقامی ہوٹل میں جائیں گے ۔ وہاں قیام کریں گے ،اس دوران وہ اپنے پیسوں کو خرچ کریں گے جس کے کشمیر کے سیاحتی شعبے کی معیشت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی حمایت میں کھڑے ہیں ،لیکن یہ سب صرف مقامی بے روزگاری اورر جرائم جیسے اہم مسائل سے دھیان ہٹانے کیلئے تھا۔ چونکہ عمران خان کو پی او کے کی عوام کا ووٹ چاہیے اس لئے انہوں نے ایسا بیان دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان موقع بموقع کشمیر کے معاملے پر پروپیگنڈہ پھیلاتا رہا ہے ،عالمی فورمز سے پاکستان ایک بار نہیں ،بلکہ درجنوں بار کشمیر کے خلاف غلط بیانی کرچکا ہے  اور بھارت نے بھی ہر بار پاکستان کو دنیا کے سامنے آئندہ دکھانے کی کوشش کی ہے۔ جی 20 اجلاس میں بھی پاکستان ایک الگ ٹریک پر چل رہا تھا جس کے تحت جی20 ممالک کو گمراہ کرکے اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کرتا رہا ،لیکن پاکستان کی یہ محنت بہت زیادہ کامیاب نہیں ہوئی چونکہ سرینگر میں  جی 20 اجلاس تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

11 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

40 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago