بین الاقوامی

Pakistan nominates Trump for a Nobel Peace Prize: شہباز-منیر نے اپنے آقا ٹرمپ کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو بیچ دیا،نوبل امن ایوارڈ کیلئے ٹرمپ کی نامزدگی سے پاکستانی عوام خفا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کرنے پر پاکستان کی حکومت اور اس کی فوج کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے میں نوبل امن انعام کمیٹی کو باضابطہ طور پر ایک خط بھیجا ہے، جس میں حالیہ پاک بھارت تنازع کے دوران ‘فیصلہ کن سفارتی مداخلت’ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

اب سوشل میڈیا صارفین  کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی حکومت اپنے ‘آقا’ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے ان کی چاپلوسی کر رہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ایران کے فردو، اصفہان اور نطنز جوہری مراکز پر حملے کے بعد اس تنقید میں شدت آگئی ہے۔ایک صارف نے ایکس پر کہا، “پاکستانیوں، ہوشیار رہو! ایران پر حملے کے بعد، وزیر اعظم شہباز صدر ٹرمپ کو نہ صرف نوبل امن انعام بلکہ تمغہ جرات، تمغہ شجاعت سے بھی نواز سکتے ہیں۔ اور شاید نشان حیدر (پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز) بھی انہیں دیا جاسکتا ہے۔

پاکستانی صحافی عامر عباس کا کہنا تھا کہ ‘وہی ٹرمپ جس کا مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کبھی چنگیز خان اور ہٹلر سے موازنہ کیا تھا، گزشتہ رات اسی ن لیگ کی حکومت نے ان ‘چنگیز خان اور ہٹلر’ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا۔ ایسے شرمناک اور بزدلانہ فیصلے کون کر رہا ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ ‘نواز شریف اور آصف زرداری امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے کس حد تک جائیں گے- ملک، نظام، پارلیمنٹ، آئین، جمہوریت اور سیاسی روایات کو کھائی میں پھینک دیں گے؟’

سیاسی تجزیہ کار اور کالم نگار رحیق عباسی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جس کی مغربی ممالک جنگی جرائم کی وجہ سے مخالفت کر رہے تھے، انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان نے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ‘کیا ان لوگوں میں غیرت یا انسانیت کا کوئی احساس ہے جنہوں نے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، جنہوں نے غزہ جنگ بندی کی تجویز کو آٹھ بار ویٹو کیا؟’ ایک اور انٹرنیٹ صارف نے طنزیہ انداز میں کہا، ‘حکومت اس ایوارڈ کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو نامزد کر سکتی تھی، لیکن شکر ہے ٹرمپ کا انتخاب کیا گیا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ نیتن یاہو کو اگلی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہو۔

جرجیس احمد نامی شخص نے کہا کہ ‘ہم فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث شخص کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا دعویٰ بھی کر رہے ہیں۔ یہ منافقت کی انتہا ہے۔ میجر (ر) عاصم نے پاکستانی فوج پر اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کا ‘بے تاج بادشاہ’ جب چاہے ملک بیچنے کو تیار ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف عامر خان نے کہا کہ ‘شہباز شریف، آصف زرداری، نواز شریف اور عاصم منیر نے مسلمانوں کی نسل کشی کے ذمہ دار دہشت گرد ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ مسلمانوں، ہمارے ملک اور پاکستانی عوام کے ساتھ اس سے بڑی غداری اور کیا ہو سکتی ہے۔ قوم ان کا احتساب کرے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

41 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

53 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

1 hour ago