امریکہ نے اتوار (22 جون 2025) کی صبح سویرے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر حملہ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ فردو نیوکلیئر سائٹ کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی حملوں سے وہاں زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملے کے دوران ایک ہی جگہ پر مسلسل بم نہیں گرائے جاسکے جس کی وجہ سے اندر زیادہ اثر نہیں ہوسکتا۔ میکسار ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ امیج میں فردو نیوکلیئر سائٹ پر تین بڑے سوراخ دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ گراؤنڈ کے اندر جو بھی سہولیات ہیں وہ برقرار ہیں۔انہیں کسی بھی قسم کا بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے۔
سیٹلائٹ امیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد زمین اندر کی طرف دھنس گئی، جب کہ سرنگ کے داخلی دروازے مٹی سے بند کر دیے گئے۔ فردو نیوکلیئر سائٹ تک پہنچنے کے بہت سے راستے ہیں۔ سیٹلائٹ تصاویر میں اس کے داخلی دروازے پر کئی گاڑیاں قطار میں کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔حالانکہ امریکہ نے آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے ذریعے ایران کے تین جوہری مقامات کو نشانہ بنایا۔ امریکی فضائیہ نے B-2 بمباروں سے 30,000 پاؤنڈ کے بنکر بسٹر بم فردو اور نطنزجوہری مقامات پر گرائے۔ اصفہان پر ٹوماہاک کروز میزائل سے حملہ کیا گیا۔ یہ پورا آپریشن 18 گھنٹے جاری رہا جس میں مواصلات کا بہت کم استعمال کیا گیا تاکہ ایران کو کارروائی کا اشارہ بھی نہ ملے۔
بتادیں کہ امریکہ کے ان دونوں ہتھیاروں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ایران کے جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردے لیکن اس تازہ ترین حملے میں قیاس لگایا جارہا ہے اور روس کے سابق صدر نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر کوئی خاص نقصان نہیں پہنچ پایا ہے۔اس کی وجہ تکنیکی طور پر حملے کو انجام دینے کے خاکے سے الگ ہوکر حملہ کرنا یا بم گرانا ہوسکتا ہے ،چونکہ ایک ہی جگہ پر مسلسل متعدد بم گرائے جانےکے بعد ہی زیر زمین جوہری تنصیبات کو تباہ کرنا ممکن ہے البتہ اس امریکی حملے میں شاید ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران بھی یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پوری طرح سے محفوظ ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…