قومی

Middle East tension will not affect India’s fuel supply: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ہندوستان کی ایندھن کی فراہمی پر کوئی نہیں ہوگا کوئی اثر، کافی ذخیرہ ہےموجود:ہردیپ پوری

مشرق وسطیٰ میں مسلسل بگڑتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان، مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان میں ایندھن کی سپلائی محفوظ ہے اور عام شہریوں کو کسی بھی چیز سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھاکہ پچھلے دو ہفتوں سے، ہم مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ہم نے گزشتہ برسوں میں اپنے سپلائی کے ذرائع کو متنوع بنایا ہے اور اب ہماری سپلائی کا ایک بڑا حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے نہیں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس کئی ہفتوں کی سپلائی ہے، اور وہ کئی متبادل راستوں سے توانائی کی سپلائی حاصل کرتی رہیں گی۔ پوری نے یقین دلایاکہ  ہم اپنے شہریوں کو ایندھن کی فراہمی کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی تجویز منظور کر لی

ادھر ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم اس فیصلے کی حتمی منظوری ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل دے گی۔یہی نہیں اس سے قبل انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) نے بھی خبردار کیا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز میں ہلکی سی بھی رکاوٹ پیدا ہوئی تو اس کا تیل کی منڈیوں پر بڑا اثر پڑے گا۔ ایجنسی نے کہا کہ اس وقت تیل کی سپلائی سیکورٹی بین الاقوامی پالیسی کا ایک اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ ایسے میں عالمی سطح پر اب تمام نظریں خلیجی خطے کی صورتحال پر لگی ہوئی ہیں جہاں ایک چھوٹا سا قدم بھی بڑے بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم سمندری راستوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ خلیج فارس اور خلیج عمان کو ملاتی ہے۔ دنیا کی تیل کی نقل و حمل کا ایک بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔ یہ ایران اور عمان کے درمیان واقع ہے۔ کشیدگی مزید بڑھی تو تیل کی سپلائی متاثر ہوگی اور قیمتیں بڑھیں گی۔ اس سے ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کی معیشتیں متاثر ہو سکتی ہیں جن کا انحصار ایران اور اس علاقے سے آنے والے ایندھن پر ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

49 minutes ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

1 hour ago