بین الاقوامی

Pakistan: پاکستان میں عمران خان مخالف پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کو گھیرا، عدالت سے بشریٰ بی بی کو ملی ضمانت

Imran Khan Pakistan News: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان آج پیر کے روز 15 مئی کو ایک بار پھر عدالت پہنچے ہیں۔ اس بارعمران خان لاہور ہائی کورٹ میں حاضرہوئے ہیں۔ ان کے خلاف ایک معاملے میں سماعت چل رہی ہے۔ ان کے حامیوں کا ہجوم عدالت کے باہرجمع ہے۔ ٹی وی چینلوں پر دکھایا جا رہا ہے کہ عمران خان حامی ہنگامہ کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ انہیں 23 مئی تک ضمانت ملی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی ہوئی ہے، لیکن اس دوران یہ بھی خبرآرہی ہے کہ سابق وزیراعظم پر آرمی ایکٹ لگایا جاسکتا ہے۔

دراصل، پاکستان میں کئی پارٹیوں نے ملاکر پی ڈی ایم نام کا محاذ بنایا ہے۔ اس میں برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ نواز، جمعیۃ علمائے اسلام – (فضل الرحمن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت کئی پارٹیاں شامل ہیں۔ جو عمران خان کی ضمانت کے خلاف مشتعل ہوگئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کے روز ہائی کورٹ احاطے میں پاکستان رینجرس کے ذریعہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں بدامنی پھیل گئی، جو جمعہ تک جاری رہی۔ اس احتجاج میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی اور مظاہرین نے درجنوں فوجی اور سرکاری اداروں کو برباد کردیا گیا۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار مظاہرین نے راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر تنقید کی اور لاہور میں تاریخی کور کمانڈر ہاؤس کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس نے پُرتشدد تصادم میں مرنے والوں کی تعداد 10 بتائی ہے جبکہ عمران خان کی پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس کے 40 کارکنان نے سیکورٹی اہلکاروں کی گولی لگنے سے اپنی جان گنوائی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Bomb Threat: دارالحکومت دہلی میں ایک بار پھر اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کلاسز آن لائن ہوں گی

گزشتہ نو دنوں میں دہلی میں 100 سے زیادہ اسکولوں کو بم سے حملے کی…

1 hour ago

Indian Sugar Mills: ہندوستانی ملیں اس سیزن برآمد کر سکتی ہیں2 ملین ٹن چینی: صنعت کار

انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل دیپک بلانی نے رائٹرز کو ایک انٹرویو…

11 hours ago

Kalaari Capital: ملک کی جی ڈی پی میں2030 تک 120 بلین ڈالر کا حصہ ڈال سکتے ہیں اسٹارٹ اپس: کلاری کیپیٹل

بنگلورو میں واقع وینچر کیپیٹل فرم کلاری کیپٹل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ…

12 hours ago