بین الاقوامی

Bushra Bibi Sentenced 7 Years Jail: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ملی 7 سال جیل سزا، پاکستانی عدالت نے شادی کو ٹھہرایا غیر شرعی

پاکستان کی ایک عدالت نے ہفتہ (3 فروری) کو جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی ہے۔ عدالت نے دونوں کوغیراسلامی نکاح کے معاملے میں 7 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پہلے شوہرخاورمانیکا نے اس سے متعلق معاملہ دائرکیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے دوشادی کے درمیان لازمی وقفہ یا عدت کی مدت پرعمل نہیں کیا اوراپنی دوسری شادی میں اسلامی طریقہ کارکی خلاف ورزی کی۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بھی ان پرشادی سے پہلے ایکسٹرا میریٹل افیئرہونے کا الزام لگایا تھا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹے کی سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ نے جمعہ کی رات کو سماعت مکمل کی، جہاں عمران خان کئی معاملوں کے سبب ستمبر 2023 سے بند ہیں۔

نیوزایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ (2 فروری) کو عدالت نے بچاؤ فریق کی طرف سے اضافی گواہ پیش کرنے کی اپیل کو خارج کردیا تھا۔ اس کے علاوہ عدالت نے ضمانت کی عرضی کو بھی خارج کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، سماعت کے دوران جمعرات (یکم فروری) کو سماعت کے دوران عدالت میں عمران خان اورمانیکا کے درمیان تلخ نوک جھونک ہوئی اورایک دوسرے پر الزام لگائے گئے۔

ایک وقت وہ اپنے بیانوں کو ثابت کرنے کے لئے قرآن مقدس کا حلف لینے کے لئے تیارتھے، لیکن جب جج نے ان سے کہا کہ ایسا کرنے سے وہ بحث کا اختیارکھو دیں گے تو وہ رک گئے۔ مانیکا نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ان کی شادی شدہ زندگی تباہ کردی تھی، جس کے سبب ان کی بیٹی کو طلاق کا سامنا کرنا پڑا۔ بشریٰ بی بی نے اس معاملے سے متعلق کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ میں جھکوں گی نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

2 hours ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

3 hours ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

3 hours ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

3 hours ago