-بھارت ایکسپریس
Former PM Imran Khan Rally in Pakistan: پاکستان میں زبردست سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ سابق وزیراعظم اورپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس پہنچ گئی ہے۔ پولیس جب گرفتاری کے لئے پہنچی توعمران خان کے حامیوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اس دوران پولیس نے ان کے حامیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔ حالانکہ اس کے بعد پولیس کو گرفتاری کے لئے سخت جوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔
اس سے قبل ہزاروں حامیوں نے پیرکے روزان کے خلاف دوغیرضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے لئے ایک مارچ نکالا۔ پنجاب کی صوبائی راجدھانی میں عوامی جلسوں پر پابندی کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی کی انتخابی ریلی نہیں کی۔ 70 سالہ سابق کرکٹرسے سے لیڈر بنے ان کے حامیوں نے داتا دربار جاتے وقت ان کے قافلے پر پھولوں کی برسات کی اور انہیں حمایت دینے کی بات کی۔
عمران خان ن اپنی جان کو خطرہ بتایا
عمران خان نے داتا دربارمیں انتخابی ریلی میں پارٹی کارکنان کو خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ معاملے میں سب دودھ کا دودھ کا اورپانی کا پانی ہوگیا۔ غیرملکی فنڈنگ معاملے میں جب نوازلیگ کی فنڈنگ سامنے آئی توسب پتہ لگ جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان سے کہا کہ ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہے۔ عمران خان نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ ملک کے اوپر چاروں نے اپنا قبضہ کر رکھا ہے۔ یہ سب لوگ مل کر مجھے کسی بھی قیمت پر نا اہل ٹھہرانا چاہتے ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری
عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف پیرکے روز دومعاملوں میں غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ توشہ خانہ معاملے میں عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونے اور گزشتہ سال ایک ریلی کے دوران خاتون جج کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے معاملے یہ گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس درمیان خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم لاہور روانہ ہوچکی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد عمران خان نے اپنے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں ریلی کی۔ عمران خان کے کارکنان کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس بیک فٹ پرآگئی اور عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکی۔
-بھارت ایکسپریس
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…