-بھارت ایکسپریس
Professor Muqtedar Khan remarks on Pakistan Crisis: پاکستان ان دنوں چوطرفہ پریشانیوں میں مبتلا ہے۔ حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ پاکستان اب پوری دنیا سے مدد مانگ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پرپاکستان کی جو تصاویردیکھنے کو مل رہی ہیں، وہ ملک کی بدحالی بتانے کے لئے کافی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان کے حالات جلدی بہترنہیں ہونے والے ہیں۔ امریکہ کے ڈیلاویئر یونیورسٹی میں اسلامک اسٹیڈیز پروگرام کے ڈائریکٹرپروفیسر مقتدرخان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے سال 2023 بے حد نازک رہنے والا ہے۔ پاکستان میں کئی ایسے بحران ہیں، جو اسے ٹکڑوں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔
پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے پروفیسر مقتدرخان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان چاہے تو پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کردے کیونکہ پاکستان ابھی ہرطرح سے کمزورہوگیا ہے۔ امریکہ کے ڈیلاویئریونیورسٹی میں اسلامک اسٹیڈیزپروگرام کے ڈائریکٹرپروفیسر مقتدرخان نے کہا ہے کہ ہندوستان چاہے تو جنگ کا اعلان کرکے پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) اور باقی علاقوں کو اپنے خطے میں ملا سکتا ہے۔ ‘آج تک’ نیوز کے مطابق، انہوں نے دعویٰ کیا کہ فی الحال پاکستان برے حالات سے گزر رہا ہے، وہ کئی طرح کے بحران کا سامنا کررہا ہے۔ ایسے میں ملک پرٹوٹنے کا خطرہ ہے۔
امریکہ کی ڈیلاویئریونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز پروگرام کے فاؤنڈنگ ڈائریکٹر پروفیسر مقتدر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 6 بحران ہیں، جو پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔ پروفیسرخان کے مطابق، وہ بحران مندرجہ ذیل ہیں- سیاسی بحران، اقتصادی بھران، سسٹم بحران، شناختی بحران اورماحولیاتی بحران۔
عمران خان نے پیدا کیا سیاسی بحران
پاکستان کے سیاسی بحران سے متعلق پروفیسرمقتدر خان نے کہا ‘عمران خان کو اقتدارسے ہٹانے کے بعد پاکستان میں سیاسی بحران آیا ہے۔ عمران خان کبھی مارچ کر رہے ہیں، کبھی خطاب کر رہے ہیں، ایک عجیب سیاسی تماشا بنا ہوا ہے ملک۔ یہ سیاسی بحران حکومت کو ٹھیک سے چلنے نہیں دے رہی ہے۔ حکومت کے لئے کام کرنا نا ممکن سا ہوگیا ہے۔ پاکستان کی حکومت خود اپنے نصف وقت عمران خان کے ساتھ سیاسی فٹبال کھیل رہی ہے۔ اسے حکومت چلانے کا کہاں وقت ہے’۔
یہ بھی پڑھیں: Shehbaz Sharif on India-Pakistan Relation: شہباز شریف ہندوستان سے بات چیت کے لئے تیار، چند گھنٹے میں پلٹ گیا پاکستان
پاکستان میں سیکورٹی کا بحران
پروفیسرمقتدر خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں سیکورٹی کا مسئلہ بے حد سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘پاکستان فی الحال دو جنگ لڑ رہا ہے۔ ایک افغانستان طالبان کے خلاف… سرحد پر جو جھگڑے چل رہے ہیں، وہ جنگ کی طرح ہی ہیں۔ دوسری جنب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف۔ ٹی ٹی پی نے تو با ضابطہ اپنی ایک الگ حکومت کا اعلان کردیا ہے۔ تو پاکستان میں اب دو حکومتیں چل رہی ہیں۔ اگر پاکستان کی حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف جنگ چھیڑتی ہے تو وہ بھاگ کر افغانستان جائیں گے اوراگرپاکستان ان کو وہاں جاکر مارتا ہے تو دونوں ممالک میں جنگ ضرور ہوگی’۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…