-بھارت ایکسپریس
Brijbhushan Singh Controversy: بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ سمیت کئی پہلوانوں کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری ہے۔ اس درمیان بجرنگ پونیا نے ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ بجرنگ پونیا کا کہنا ہے کہ برج بھوشن سنگھ بیرون ملک بھاگ سکتے ہیں۔ ونیش پھوگاٹ نے احتجاج کے پہلے دن بدھ کو کشتی فیڈریشن پر ذہنی طور پر پریشان کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنسی استحصال کا بھی سنگین الزام عائد کیا ہے۔
بجرنگ پونیا نے احتجاج کے دوسرے دن جمعرات کے روز کہا، اگر ہم ملک کے لئے لڑسکتے ہیں تو خود کے لئے بھی لڑسکتے ہیں۔ ہماری لڑائی غیرسیاسی ہے۔ سبھی کھلاڑی ہمارے ساتھ ہیں۔ ہم جھکیں گے نہیں۔ ہمیں کسی سیاسی لیڈر کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اپنے لئے خود لڑسکتے ہیں۔
ہندوستانی پہلوان دہلی کے جنترمنتر پراحتجاج کر رہے ہیں۔ چمپئن ریسلر ببیتا پھوگاٹ دھرنے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا، ‘کشتی کے اس معاملے میں میں اپنے سبھی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔ میں آپ سب کو یقین دلاتی ہوں کہ حکومت کے ہرسطح پر اس موضوع کو اٹھانے کا کام کروں گی اور کھلاڑیوں کے جذبات کے موافق ہی آگے کا مستقبل طے ہوگا’۔
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بیٹیوں پرظلم کرنے والے بی جے پی لیڈران کی فہرست بہت طویل ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ پرلکھا، ‘کلدیپ سینگر، چنمیانند، باپ-بیٹے ونود آریہ- پلکت آریہ… اور اب یہ نیا معاملہ! بیٹیوں پر ظلم کرنے والے بی جے پی لیڈران کی فہرست ختم نہیں ہونے والی ہے۔ کیا ‘بیٹی بچاؤ’ بیٹیوں کو بی جے پی لیڈران سے بچانے کی وارننگ تھی! وزیراعظم صاحب، جواب دیجئے’۔
کشتی فیڈریشن کو برخاست کیا جائے: کاانگریس ایم پی
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ دیپیندرہڈا نے بھی خاتون کھلاڑیوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں بی جے پی کو نشانے پرلیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘میں ایک شہری کے طور پر یہ مطالبہ کر رہا ہوں… حکومت کو فوراً ہمارے کھلاڑیوں کا احترام بحال کرنے کا کام کرنا چاہئے’۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشتی فیڈریشن کو برخاست کیا جائے اور متعلقہ دفعات میں ملزمین پرمقدمہ درج کیا جائے۔ دیپیندرہڈا نے کہا کہ یہ ایک ریاست کا معاملہ نہیں ہے۔ کھلاڑی الگ الگ ریاستوں سے آتے ہیں، جانچ سی بی آئی کو ہی اور سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہو۔
-بھارت ایکسپریس
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…