علاقائی

Mumbai to Goa Highway: ممبئی گوا ہائی وے پر دو حادثات میں 11 ہلاک، 24 زخمی

Mumbai to Goa Highway: جمعرات کو رتناگیری اور سندھو درگ اضلاع میں ممبئی-گوا ہائی وے پر دو الگ الگ حادثات میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ معلومات افسران نے فراہم کیں۔ پہلے واقعے میں کم از کم نو افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 5 بجے رتناگیری کے من گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں پانچ مرد اور چار خواتین جاں بحق جبکہ ایک چار سالہ لڑکا زخمی ہوا۔

ایک اور واقعے میں سندھو درگ کے کنکاولی گاؤں کے قریب تیز رفتار پرائیویٹ بس الٹنے سے دو مسافر ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ بس ممبئی سے گوا جا رہی تھی کہ گڑھ ندی پر پل کے قریب ایک خطرناک موڑ پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں، فائر بریگیڈ اور پولیس کے ساتھ مقامی دیہاتی جائے حادثہ پر راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو ئی

یہ سڑک حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ جیسے ہی کار اور ٹرک آمنے سامنے ہوئے، کار مکمل طور پر چپٹی اور تباہ ہوگئی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار افراد کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح 4.45 بجے رائے گڑھ ضلع میں ممبئی-گوا ہائی وے پر پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک کی وین سے تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں- Nepal Plane Crash: کو-پائلٹ انجو کی درد بھری کہانی، 16 سال پہلے شوہر ہو چکے ہیں ایسے ہی حادثہ کا شکار

4 سالہ بچی ہسپتال میں داخل

حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک چار سالہ بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔ چار سالہ بچی کو من گاؤں کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا دیا اور ٹریفک فوری طور پر بحال کر دیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

4 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

5 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

5 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

6 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

7 hours ago