بھارت ایکسپریس۔
Imran Khan Illegal Marriage Case: اسلام آباد کی ایک عدالت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی غیرقانونی شادی کے معاملے کوقابل قبول بتایا ہے اور دونوں کو 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔ جیو ٹی وی نے منگل کے روز یہ جانکاری دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، سول جج قدرت اللہ نے فیصلے کا اعلان کیا۔
اس کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور ان کی اہلیہ کے خلاف نوٹس جاری کیا۔ اس سے پہلے عرضی گزار محمد حنیف نے دعویٰ کیا تھ کہ بشریٰ بی بی کو ان کے سابقہ شوہر نے نومبر 2017 میں طلاق دے دیا تھا اور ان کی عدت مدی ختم نہیں ہونے کے باوجود جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی نے عمران خان سے شادی کی تھی۔ ایسے میں یہ شادی اسلامک شریعہ قانون کے مطابق نہیں ہوئی تھی۔
کیا ہوتا ہے اسلام میں عدت کا مطلب؟
جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام میں کسی مسلم خاتون کے طلاق یا اس کے شوہر کے انتقال کے بعد چارماہ 10 دن یعنی 130 دنوں تک اپنے گھر سے باہر یاکسی غیرمحرم کے سامنے نہیں جاسکتی ہے، شریعہ میں اسی ضوابط کو عدت کہا جاتا ہے۔ یعنی بیوی اپنے شوہر کے انتقال کے بعد 130 دنوں تک غیرشادی شدہ رہے گی اورعدت مکمل کرنے کے بعد وہ کسی دوسرے مرد سے شادی کرسکتی ہے۔
شادی کرانے والے عالم دین نے کیا کہا؟
اس معاملے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان شادی کرانے والے عالم دین مفتی محمد سعید نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے سب کچھ جاننے کے باوجود عدت کے دوران بشریٰ بی بی سی سے شادی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشری بی بی کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی ایک خاتون نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کی شادی کے لئے شریعہ کے سبھی شرائط کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب وہ اور عمران خان شادی کرنے کے لئے آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کا نومبر 2017 کو طلاق ہوگیا تھا۔ ایسے میں پیشین گوئی تھی کہ اگرپی ٹی آئی سربراہ بشریٰ بی بی سے شادی کرتے ہیں تو وہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، جس کے بعد عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کرلی تھی۔ اس کے بعد وہ وزیراعظم بھی بن گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق 20 سے 21 جنوری تک ہوا…
پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کا نام عام…
ٹرمپ پہلے ہی مغربی ایشیا میں خود کو شامل کر چکے ہیں۔ خطے کے لیے…
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…