بھارت ایکسپریس۔
Sana Khan With Baby Boy: ثنا خان کافی خوش ہیں۔ وہ کچھ وقت پہلے ہی ماں بنی ہیں۔ انہوں نے 5 جولائی کو بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ثنا خان نے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھ ہے۔ اب ثنا خان نے سوشل میڈیا پر ایک خاص ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ثنا خان نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں ایک اسپیشل سرپرائز دیا۔
ثنا خان نے ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ان کا اور ان کے بیٹے کا گھر میں شاندار استقبال ہوا۔ پورے گھر کو غباروں سے سجایا گیا اور یہ خاص انتظام ثنا خان کے شوہر مفتی محمد انس نے کئے ہیں۔ ویڈیو میں ثنا خان بیٹے کو گود میں لئے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔
ثنا خان نے شوہر دیا سرپرائز
ثنا خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے جگرکے ٹکڑے کا گھر میں استقبال ہے۔ سید طارق جمیل۔ ماشاء اللہ۔ اس سرپرائز کے لئے شکریہ۔ میں سرپرائز ہوں کہ آپ نے خود سے یہ مینیج کیا۔ ثنا خان کے اس پوسٹ پر فینس خوب پیار لٹا رہے ہیں۔ اداکارہ سمبھاؤنا سیٹھ نے اس پر ری ایکشن (ردعمل) دیا ہے۔ انہوں نے ثنا خان کو مبارکباد دی۔ راکھی ساونت نے بھی ثنا خان پر پیار لٹایا۔ انہوں نے ثنا خان کے پوسٹ پر ہارٹ ایموجی بنائی۔
واضح رہے کہ ثنا خان اپنے شوہرمفتی انس کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔ وہ اپنی شادی شدہ زندگی خوشی خوشی انجوائے کر رہی ہیں۔ اب بیٹے کی پیدائش سے قبل وہ ساتویں آسمان پر ہیں۔ ثنا خان نے مفتی انس سے نکاح کرنے سے کچھ وقت پہلے ہی گلیمرانڈسٹری کو الوداع کہا تھا۔
ثنا خان کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو چھوڑنے کی خبر سے ان کے فینس کافی حیران رہ گئے تھے۔ حالانکہ ثنا خان سے پہلے زارہ وسیم نے بھی بالی ووڈ انڈسٹری چھوڑ کر ہر کسی کو حیران کردیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…