بین الاقوامی

Court sentences 75 PTI leaders and workers: عمران خان کو لگا جھٹکا، عدالت نے پی ٹی آئی کے 75 لیڈران اور کارکنان کو سنائی سزا

پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سابق وزیراعظم عمران خان کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے 75 رہنماؤں اورکارکنوں کو9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ایک عدالتی اہلکارنے پی ٹی آئی-بھاشا کو بتایا، “فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل-این) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے گھرپرحملے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے 59 لیڈران اورکارکنان کو 10، 10 سال اوردیگر 16 کوتین-تین سال قید کی سزا سنائی۔ کیس میں 109 ملزمان تھے جن میں سے 75 کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔

اہم شخصیات کوسنائی گئی سزا
سزا پانے والے اہم افراد میں قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں سابق قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سابق اراکین پارلیمنٹ زرتاج گل احمد چٹھا، اشرف خان سوہنا اورشیخ راشد شفیق (سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے) اورکنول شجاعب شامل ہیں۔ اس سے قبل فیصل آباد میں آئی ایس آئی کی عمارت پرحملے کے الزام میں بھی ان رہنماؤں کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ دونوں مقدمات میں ان کی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔

پی ٹی آئی نے کی مذمت

عہدیدار نے بتایا کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کے حامیوں نے 9 مئی 2023 کو ان کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے تھے اور کئی فوجی اور سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ تشدد کے زیادہ تر واقعات پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں میں پیش آئے۔ پی ٹی آئی نے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جعلی مقدمات اور جعلی گواہوں پر مبنی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago