وزیراعظم نریندر مودی پیر کو دو روزہ دورے پر احمد آباد پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مختلف اعلیٰ حکام اور بی جے پی لیڈر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم مودی اس دورے پر ’’وکست بھارت، وکست گجرات‘‘ وژن کے تحت 5,400 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ احمد آباد میں منعقدہ تقریب میں وہ ان منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
احمد آباد میں روڈ شو میں بھی کی شرکت
احمد آباد پہنچنے کے بعد مودی نے ایک روڈ شو میں شرکت کی اور عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم ہنسل پور میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی مقامی پیداوار کا آغاز کریں گے اور 100 ممالک کو بیٹری الیکٹرک گاڑیوں (BEVs) کی برآمدات کا جھنڈی دکھا کر آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم 1,400 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ریلوے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے جن میں مہسانہ-پالن پور ریلوے لائن کی دوگنی کاری اور دیگر گیج تبدیلی منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے خطے میں بہتر، محفوظ اور ہموار ریل رابطہ ممکن ہو گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم سڑکوں کی بہتری کے متعدد منصوبوں کا بھی اور ریلوے اوور برج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ اقدامات صنعتی ترقی، ٹرانسپورٹ کی بہتری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیں گے۔ توانائی کے شعبے میں بھی بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وہ احمد آباد، مہسانہ اور گاندھی نگر میں ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بجلی تقسیم منصوبوں کا افتتاح کریں گے، جو یو جی وی سی ایل کے تحت جدید نظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان منصوبوں سے بجلی کی فراہمی میں بہتری، نقصانات میں کمی اور عوامی تحفظ میں اضافہ متوقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…