وزیراعظم نریندر مودی پیر کے روز دو روزہ دورے پر احمد آباد پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ احمد آباد پہنچنے کے فوراً بعد انھوں نے شہر میں ایک شاندار روڈ شو میں شرکت کی۔ کھوڈل دھام گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب کے دوران وہ 5,400 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد اور قوم کے نام وقف کریں گے اور ایک عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
ہنسل پور میں وزیراعظم ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی مقامی پیداوار کا افتتاح کریں گے اور بھارت میں تیار کی گئی بیٹری الیکٹرک گاڑیوں (BEVs) کی 100 ممالک کو برآمدات کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ریلوے کے شعبے میں وزیراعظم 1,400 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے، جن میں مہسانہ-پالن پور ریلوے لائن کی توسیع، کلول-کڈی-کٹوسن روڈ اور بیچراجی-رانوج ریلوے لائن کی گیج تبدیلی شامل ہے۔ ان منصوبوں سے خطے میں ریل رابطہ مزید بہتر اور محفوظ ہوگا، جس سے مسافروں، سیاحوں اور کاروباری حلقوں کو سہولت ملے گی۔
کٹوسن روڈ سے سابرمتی کے درمیان نئی مسافر ٹرین اور بیچراجی سے کار لوڈڈ مال گاڑی کے آغاز سے صنعتی مراکز سے رابطہ مضبوط ہوگا، جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعظم احمد آباد-مہسانہ-پالن پور روڈ پر چھ رویہ انڈر پاسز، اور احمد آباد-ویراگام روڈ پر ریلوے اوور برج جیسے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بجلی کے شعبے میں وزیراعظم احمد آباد، مہسانہ اور گاندھی نگر میں 1,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بجلی ترسیلی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، جو نظام کو جدید بنانے، نقصان کم کرنے اور محفوظ تر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ شہری ترقی کے تحت راماپیر نو ٹیکرو میں واقع جھگی بستیوں کی از سر نو ترقی، سردار پٹیل رنگ روڈ کی توسیع اور واٹر و سیوریج مینجمنٹ سے متعلق منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد بھی شامل ہے۔ انتظامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے احمد آباد ویسٹ میں نئے اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن بلڈنگ کی تعمیر اور گاندھی نگر میں ریاستی سطح کے ڈیٹا اسٹوریج سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…