قومی

Sanjay Kumar gets big relief from Supreme Court: سنجے کمار کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، مہاراشٹر ووٹر لسٹ پر غلط معلومات کے الزام میں درج دو ایف آئی آر پر کارروائی پر روک

سپریم کورٹ نے پیر (25 اگست) کو انتخابی تجزیہ کار اور سنٹر فار دی اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز (سی ایس ڈی ایس) میں لوک نیتی کے شریک ڈائریکٹر سنجے کمار کی گرفتاری پر روک لگا دی۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر 17 اگست کو کی گئی دو پوسٹوں سے متعلق ہے، جن میں مہاراشٹر کی ووٹر لسٹ اور 2024 کے لوک سبھا و اسمبلی انتخابات کے ووٹر ڈیٹا کا موازنہ کرتے ہوئے مبینہ بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر اور معافی نامہ

الیکشن کمیشن کی شکایت پر مہاراشٹر میں سنجے کمار کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 18 اگست کو انہوں نے یہ پوسٹیں حذف کر دیں اور 19 اگست کو ’ایکس‘ پر معافی نامہ جاری کیا، جس میں تسلیم کیا کہ 17 اگست کی پوسٹ میں کچھ غلطیاں تھیں۔ عرضی میں کہا گیا کہ یہ ایف آئی آر قانون کا غلط استعمال ہے اور محض ایک غلطی پر ایک ماہر تعلیم کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ کی کارروائی

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی اور جسٹس این وی انجاریہ کی بنچ نے سینئر وکیل وویک تنکھا اور وکیل سمیر سوڈھی کے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کیا اور حکم دیا کہ اس دوران سنجے کمار کے خلاف کوئی سزا یا گرفتاری کی کارروائی نہ ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

2 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago