بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا اور ان کے شوہر و سیاستداں راگھو چڈھا نے پیر کے روز انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی زندگی کی بڑی خوشخبری شیئر کی۔ پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس پر نوزائیدہ بچے کے ننھے پیروں کے نشان اور عبارت ’’1+1=3‘‘ درج تھی۔ کیپشن میں لکھا گیا: ’’ہماری چھوٹی دنیا، جلد ہی آنے والی ہے۔‘‘
مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع
اس اعلان کے بعد فلمی و سیاسی حلقوں سے مبارکبادیوں کا تانتا بندھ گیا۔ ہما قریشی نے لکھا ’’مبارک ہو‘‘۔ بھومی پیڈنیکر نے دل کے ایموجی شیئر کیے۔ ٹینا دتہ، سونم کپور، پرینکا چوپڑا اور کیارا اڈوانی سمیت کئی مشہور شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا۔ مداحوں نے بھی بڑی تعداد میں اس جوڑے کو والدین بننے کی پیشگی مبارکباد دی۔
24 ستمبر 2023 کو ہوئی تھی شادی
پرنیتی اور راگھو چڈھا نے 24 ستمبر 2023 کو راجستھان کے ادے پور میں شاندار تقریب میں شادی کی تھی، جس میں شوبز اور سیاست سے جڑی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ حیرت انگیز طور پر، راگھو چڈھا نے حال ہی میں ’دی کپل شرما شو‘ میں پرینیتی کے حاملہ ہونے کا اشارہ بھی دیا تھا۔
جلد ہی نیٹ فلکس پر دکھیں گی پرنیتی
اداکاری کے میدان میں پرنیتی چوپڑا جلد ہی نیٹ فلکس کی ایک بغیر عنوان والی سسپنس تھرلر سیریز میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جس کے پروڈیوسر سدھارتھ پی ملہوترا اور ڈائریکٹر رینسل ڈی سلوا ہیں۔ اس میں سونی رازدان، طاہرراج بھسین، انوپ سونی، ہرلین سیٹھی، جینیفر ونگیٹ، چیتنیہ چودھری اور سُمیت ویاس بھی شامل ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…