وزیر اعظم نریندر مودی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو احمد آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ٹیرف دھمکیوں کو رد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ وہ کسانوں، مویشی پالنے والوں اور چھوٹے صنعتکاروں کے مفادات پر کسی بھی دباؤ کے باوجود سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پی ایم مودی نے مجمع عام سے کہا کہ ’’ہم پر دباؤ بڑھے گا، لیکن ہم اسے برداشت کریں گے‘‘۔
واضح رہے کہ پی ایم مودی کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اس درمیان وزیراعظم مودی نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 60 سے 65 سال حکومت کرنے والی کانگریس پارٹی نے بھارت کو بیرونی ملکوں پر انحصار کرنے پر مجبور کیا تاکہ ’’درآمدی گھوٹالے‘‘ کیے جا سکیں۔ پی ایم مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ صرف ’میڈ ان انڈیا‘ مصنوعات خریدیں اور تاجروں سے کہا کہ اپنی دکانوں پر نمایاں طور پر لکھیں کہ وہ صرف ’سودیشی‘ مال فروخت کرتے ہیں۔
پی ایم مودی نے دو ’’موہنوں‘‘ کا کیا ذکر
خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے بھارت کی طاقت اور خود انحصاری کی علامت کے طور پر دو ’’موہنوں‘‘ کا ذکر کیا۔ ایک سدرشن چکر دھاری شری کرشن، جو تحفظ کی علامت ہیں اور دوسرے چرخہ دھاری مہاتما گاندھی، جنھوں نے آزادی کی تحریک میں خود انحصاری اور دیسی اشیاء کو فروغ دیا۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی عسکری کارروائی ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف سخت پیغام دیا۔ انھوں نے بالواسطہ طور پر پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کا بھارت دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو، چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوئے ہوں، نہیں بخشتا‘‘۔ خطاب کے اختتام پر پی ایم مودی نے عوام کے پیار اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور احمد آباد میں ایک پُرجوش روڈ شو میں بھی شرکت کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…