بین الاقوامی

Nobody is expelling any Palestinians’ from Gaza: فلسطینیوں کیلئے بڑی خوشخبری، امریکی صدر نے لیا یوٹرن،کہا-کوئی بھی کسی فلسطینی کو غزہ سے نہیں نکال رہا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  غزہ سےمتلق اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن لے لیا ہے اور اپنے موقف میں تبدیلی کی ہے اور یہ شاید عرب ممالک کے متحدہ فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے ۔امریکی صدرنے اب  زور دے کر کہا ہے کہ کوئی بھی کسی فلسطینی کو غزہ سے نہیں نکال رہا ہے۔ وائٹ ہاوس میں آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکی صدر نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں یہ  بیان دیا ہے۔حالانکہ امریکی صدر اس سے پہلے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے اور غزہ کو خرید کر سیاحتی مرکز کے طور پر آباد کرنے کی بات کہی  تھی اور انہوں نے اس کیلئے ایک ڈریم ویڈیو بھی شیئر کیا تھا جس میں ٹرمپ کا غزہ کیسا ہوگا اس کی عکاسی کی گئی تھی ،البتہ اب انہوں نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا ہے۔

ادھر دوسری جانب حماس نے امریکی صدر کے اس تازہ ترین بیان کا خیر مقدم کیا  ہے۔ حماس کے  ایک عہدیدارقاسم نے  کہا کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات غزہ کے لوگوں کی نقلِ مکانی کے کسی بھی خیال سے دستبرداری کی نمائندگی کرتے ہیں تو ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم (حماس) مطالبہ کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنا کر اس پوزیشن کو مزید تقویت دی جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کیے جانے کے بیان کا ہم کھلے دل سے خیر مقدم  کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مصر، اردن اور خلیجی عرب ریاستوں نے خبردار کیا تھاکہ ایسا کوئی بھی منصوبہ پورے خطے کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔ اس کے جواب میں عرب ریاستوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 بلین ڈالر کا مصری منصوبہ بھی اپنایا جس سے فلسطینیوں کی نقل مکانی سے بچا جا سکے گا۔عرب وزرائے خارجہ نے بدھ کے روز کہا تھاکہ وہ مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف سے غزہ کی تعمیر نو کے مصری منصوبے کے بارے میں مشاورت جاری رکھیں گے جو امریکی صدر کے تجویز کردہ علاقے پر قبضے کے متبادل کے طور پر ہے۔قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ عرب وزرائے خارجہ نے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا، جس کی منظوری 4 مارچ 2025 کو قاہرہ میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے دوران دی گئی تھی۔ انہوں نے امریکی ایلچی کے ساتھ تعمیر نو کی کوششوں کی بنیاد کے طور پر اس منصوبے پر مشاورت اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

World Rabies Day: عالمی یوم ریبیز، کتا کاٹ لے تو یہ غلطیاں ہرگز نہ کریں، فوراً اٹھائیں یہ قدم، ورنہ جا سکتی ہے جان

ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…

3 minutes ago

Waterspout Tomado: کبھی پانی کا بگولا دیکھا ہے؟ بہار میں نظر آیا امریکہ، کینیڈا والا حیران کن نظارہ، ویڈیو وائرل

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب…

4 minutes ago

Indian Languages ​​in the Digital World: ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستانی زبانوں کے امکانات اور چیلنجز پر دو روزہ قومی سیمینار کا اختتام

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…

2 hours ago