قومی

Jamia Millia Islamia has developed a Blood Cancer Vaccine: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بنائی بلڈ کینسر ویکسین، بلڈ کینسر کے مریضوں کا ہوگا کم قیمت پر علاج

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محقیقن (ریسرچ اسکالرز) نے ٹی سیل کو موڈیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس سے نہ صرف بلڈ کینسرکے مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا، بلکہ اہل وطن کوعلاج کا سستا آپشن (کم قیمت پرعلاج) بھی ملے گا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اس ریسرچ کوفروری 2025 میں انٹرنیشنل جنرل سیل رپورٹ میڈیسن نے منظور بھی کرلیا ہے۔ اسی کے ساتھ سی اے آرٹی-سیل تھیریپی کے پیٹنٹ کے لئے درخواست بھی کی گئی ہے۔

کینسر کے خلیات کو ٹارگیٹ کیا جاسکے گا

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ملٹی ڈسپلنری سینٹرفارایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ اسٹڈیز(ایم سی اے آرایس) کے ڈائریکٹرپروفیسرمحمد حسین نے وضاحت کی کہ سی اے آرٹی-سیل تھراپی میں، مریض کے اپنے خلیات کوجینیاتی طورپرتبدیل کیا جاتا ہے تاکہ کینسرکے خلیات کو ہدف بنایا جاسکے اوران پرحملہ کرکے انہیں ختم کیا جا سکے۔

دراصل، بی-سیل لیمفوسائٹس اینٹی باڈیز بناتے ہیں، جومدافعتی نظام کوانفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ غیرمعمولی حالات میں، وہ بدل جاتے ہیں اور کینسرمیں بدل جاتے ہیں۔ جبکہ ٹی سیل ایک طرح کی خون کے سفید خلیے ہوتے ہیں۔ یہ مدافعتی نظام کا حصہ ہیں۔ کسی بھی قسم کے انفیکشن سے لڑتے ہیں۔ پروفیسر محمد حسین کے مطابق، ٹی سیلزکوتبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ بلڈ کینسر میں مبتلا مریض کے ٹی سیلزکو موڈیفائی (تبدیل) کرنے پروہ کینسرسیل کو تیزی کے ساتھ تبادہ کرسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

55 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago