بھارت ایکسپریس۔
امریکہ میں نئے سال کے جشن کے درمیان ٹرک نے 10 افراد کی جان لے لی۔
America Road Accident: امریکہ کے نیوآرلینس میں بڑا حادثہ ہوگیا۔ ایک ٹرک بھیڑ کے درمیان گھس گئی اورکھڑے لوگوں کے اوپرچڑھ گئی۔ اس حادثے میں کم ازکم 12 افراد کی موت ہوگئی اور30 زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی افسران کا کہنا ہے کہ نیوآرلینس کے حادثہ میں 12 افراد کی موت ہوگئی اورکئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ نیوزایجنسی اے پی کے مطابق، پولیس نے بدھ (یکم جنوری، 2025) کوکہا کہ شہرکے مشہورباربن اسٹریٹ علاقے میں ایک کارلوگوں کے ایک گروپ میں گھس گئی اوران کو کچل دیا۔ اس بڑے حادثہ پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ حادثے میں نامعلوم تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
بھیڑمیں گھس گیا ٹرک
چشم دیدوں کے مطابق توایک ٹرک بھیڑ میں گھس گیا اورڈرائیورگاڑی سے باہرنکل کرفائرنگ کرنے لگا، جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ نیو آرلینس کی ایمرجنسی تیاری ایجنسی نے پہلے ہی اس حادثہ کی وارننگ دی تھی اور لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کے لئے کہا تھا۔ سی بی ایس نیوز کے حوالے سے پولیس محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ شروعاتی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کار نے لوگوں کے ایک گروپ کو ٹکرماردی۔ زخمیوں کے بارے میں پتہ نہیں ہے، لیکن کچھ لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ یہ حادثہ نئے سال کے دن کے شروعاتی گھنٹوں میں ہوئی، جب مقبول سیاحتی علاقے عام طورپرہلچل مچا رہے ہوتے ہیں۔
گورنرجیف لینڈری نے بتایا حملہ
لوئسیانا کے گورنرجیف لینڈری نے ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پرلکھا، “آج صبح باربن اسٹریٹ پر تشدد کا ایک خطرناک حادثہ پیش آیا۔” انہوں نے لوگوں سے اس علاقے سے دور رہنے کی گزارش کی، جہاں حملہ ہوا تھا۔ نیوآرلینس میں حادثے کے بعد ہوئی گولی باری کے حادثہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ افسران جانچ کررہے ہیں۔ ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لئے آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ فی الحال نیوآرلینس میں ایمرجنسی جیسے حالات ہوگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…