بین الاقوامی

Pakistan’s Explanation Tahawwur Rana Canadian Citizen: دہشت گرد تہور رانا پہنچ گیا ہندوستان، پاکستان نے اختیارکی کنارہ کشی، کہا- ’ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، وہ کناڈائی شہری‘

ممبئی کے 26/11 دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ تہور رانا ہندوستان لایا گیا ہے۔ کافی مشقت کے بعد اسے امریکہ سے ہندوستان لانے کے لئے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم گئی تھی، جسے لے کرہندوستان پہنچ گئی ہے۔ تہور رانا کو خصوصی طیارہ کے ذریعہ دہلی لایا جائے گا۔ آج شام تقریباً 6 بجے پالم ایئرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی۔ سخت سیکورٹی کے درمیان اسے این آئی اے ہیڈ کوارٹر لایا جائے گا۔ اس درمیان تہور رانا سے متعلق پاکستان کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے تہور رانا سے پوری طرح کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ پاکستان کے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہور رانا نے گزشتہ 2 دہائی سے اپنے پاکستانی دستاویزوں کو رینیو (تجدید کاری) نہیں کروایا ہے۔

ہمارا اس آدمی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ اب کناڈائی شہری ہے۔ واضح رہے کہ تہور رانا پاکستانی نژاد کناڈائی شہری ہے، یہ بات سب کو معلوم ہے۔ ذرائع کے مطابق، تہور رانا کا تعلق پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان کو خوف ہے کہ کہیں پوچھ گچھ میں تہور رانا ممبئی کے دہشت گردانہ حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا انکشاف نہ کردے۔

پاکستان میں دوہری شہریت کی اجازت

پاکستان اپنے شہریوں کو دوہری شہریت کی اجازت دیتا ہے۔ ایک پاکستانی شہری کناڈا کی شہریت بھی لے سکتا ہے۔ پاکستان یہ بھی سہولت دیتا ہے کہ نیشنل آئیڈنٹٹی  کارڈ فار اوور سیز پاکستانیز (این آئی سی او پی) کے ذریعہ اس کے شہری بغیر ویز ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ان حقائق کے سبب پاکستان تہور رانا کے ساتھ اپنے تعلقات آسانی سے نہیں خارج کرسکے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ سال 2008 میں ہوئے ممبئی حملوں کی سازش کا اہم ملزم ہے۔ ان حملوں میں 166 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ تہور رانا کو دہلی کی تہاڑ جیل کی ہائی سیکورٹی سیل میں رکھا جائے گا۔ اس کی سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کے پیچھے پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا ہاتھ بھی تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Cup 2027: ورلڈ کپ 2027 کے لیے بمراہ کی یہ کیسی تیاری؟ 2023 کے بعد اب تک کھیلے ہیں صرف 2 ون ڈے میچ

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…

15 seconds ago

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

37 minutes ago

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

2 hours ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

3 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

4 hours ago