اسپورٹس

MS Dhoni Chennai Super Kings Captain: مہندر سنگھ دھونی پھر بنے چنئی سپرکنگس کے کپتان، پورے سیزن سنبھالیں گے کمان

مہندر سنگھ دھونی ایک بارپھرچنئی سپرکنگس کے کپتان بن گئے ہیں۔ آئی پی ایل 2025 کے درمیان اچانک ایک بارپھردھونی کوچنئی کی کپتانی مل گئی ہے۔ چنئی کو 5 بار آئی پی ایل کا خطاب جتانے والے ایم ایس دھونی تقریباً ڈیڑھ سیزن کے بعد پھرسے ٹیم کے کپتان کے طورپرلوٹ رہے ہیں۔ اس کی وجہ مستقل کپتان ریتو راج گائیکواڑ کی چوٹ ہے، جو اب پورے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دھونی کے ٹورنا منٹ کے بیچ سے ہی ریٹائر ہونے کی قیاس آرائیوں اور افواہوں پر بھی اب بریک لگ گیا ہے۔

فریکچر کے سبب ریتوراج گائیکواڑ باہر

آئی پی ایل 2025 میں خراب شروعات سے جدوجہد کررہی چنئی سپرکنگس کے لئے یہ خبر اہم میچ سے ٹھیک پہلے آئی ہے۔ جمعہ 11 اپریل کو چنئی کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے میچ ہونا ہے اور اس سے ایک دن پہلے ٹیم میں یہ بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ ٹیم کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ کپتانی میں یہ تبدیلی ریتو راج گائیکواڑ کی کوہنی میں چوٹ کے سبب ہوئی ہے۔ کپتان اور اسٹار بلے باز گائیکواڑ کو ٹیم کے تیسرے میچ میں راجستھان رائلس کے خلاف کوہنی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد انہوں نے اگلے 2 میچ بھی کھیلے، لیکن اب ان کی کوہنی میں فریکچر پایا گیا ہے، جس کے سبب وہ ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے بھی دھونی کے کپتان بننے کی قیاس آرائیاں لگائی گئی تھیں۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف 5 اپریل کو چنئی میں ہوئے مقابلے سے پہلے بھی ریتو راج گائیکواڑ کی فٹنس سوالوں کے گھیرے میں تھی اور مانا جا رہا تھا کہ وہ اس مقابلے سے باہر ہوں گے۔ ایسے میں دھونی کے کپتان کے طور پر واپسی طے مانی جا رہی تھی۔ مگر گائیکواڑ نے وہ میچ کھیلا اور اس کے بعد پنجاب کنگس کے خلاف بھی میدان میں اترے۔ مگران دونوں ہی مقابلوں میں وہ صرف 6 رن ہی بناسکے، جس سے یہ واضح طور پر نظرآتا ہے کہ وہ شاید پوری طرح فٹ نہیں تھے۔

دھونی پھر بدل پائیں گے چنئی سپرکنگس کی قسمت؟

ریتو راج گائیکواڑ کے اب باہر ہونے کے بعد فطری طور پر ٹیم نے مہندر سنگھ دھونی کو ہی پھر سے کپتان بنانے کا فیصلہ کیا، جو اس وقت چنئی سپرکنگس کی ضرورت بھی نظرآرہی ہے۔ ٹیم کی شروعات اس سیزن میں اچھی نہیں رہی ہے اورپہلے میچ میں ملی جیت کے بعد سے ہی مسلسل شکست مل رہی ہے۔ ابھی تک 5 میچ کھیل چکی چنئی نے مسلسل 4 مقابلوں میں ہار جھیلی ہے اور صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیم 9ویں مقام پر ہے۔ اب نظریں دھونی پر مرکوز رہیں گی، جنہوں نے اس سے پہلے 2022 سیزن میں بھی بیچ میں ہی کمان سنبھالی تھی۔ تب رویندر جڈیجہ ٹیم کے کپتان بنے تھے، لیکن مسلسل ہار کے بعد انہیں ہٹاکرپھر دھونی نے باگ ڈور سنبھال لی تھی اور اگلے سیزن میں چنئی کو چمپئن بنایا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Senior BJP leader Lal Krishna Advani: لال کرشن اڈوانی کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اسپتال سے سامنے آیا ہیلتھ اپ ڈیٹ

لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…

1 hour ago

Tragic incident in Greater Noida, Uttar Pradesh: گریٹر نوئیڈا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت، علاقے میں سنسنی

یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…

2 hours ago

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

3 hours ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

5 hours ago