اتر پردیش کے سیتاپور میں صحافی راگھویندر باجپئی کے قتل سے متعلق سیتاپور پولیس نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ قتل معاملہ کے 34ویں دن پولیس سپرنٹنڈنٹ چکریش مشر نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی سپاری مندر کے ایک پجاری نے دی تھی، جو شکل بدل کر مہولی کوتوالی علاقہ کے کوریدیو مندر میں رہتا تھا۔ اس کا نام بابا شیوانند عرف وکاس راٹھور عرف وکاس مشرا ہے۔
صحافی راگھویندر باجپئی کا قتل 8 مارچ کو لکھنؤ-دہلی قومی شاہراہ پر تھانہ املیا سلطان پور علاقہ کے ہیم پور ریلوے اوور برج پر دن دہاڑے گولی مار کر کیا گیا تھا۔ اس قتل معاملہ کو سلجھانے کے لیے ایس ٹی ایف کے ساتھ سیتاپور کی 12 ٹیمیں لگائی گئی تھیں اور قتل کے مناظر کو ’ری کریئٹ‘ (منظر کشی) بھی کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ بابا کا ایک نابالغ لڑکا سے ناجائز رشتے تھے۔ پجاری کی بدفعلی صحافی نے دیکھ لی تھی، اور حقیقت حال سب کے سامنے لانے کی بات کہنے لگا تھا۔ مشکل میں پھنسے بابا نے 4 لاکھ روپے بچولیے کو دیے اور بھاڑے کے شوٹر سے راگھویندر کا قتل کروا دیا۔
*صحافی راگھویندر ایک مندر میں جاتے تھے جہاں وکاس راٹھوڑ عرف شیوانند تانترک رہتا تھا۔ راگھویندر نے تانترک کو ایک بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔
*راگھویندر اس پر خبر بنا کر پردہ فاش کرنا چاہتے تھے۔ تانترک کو ہوگیا شبہ۔
*راگھویندر کو قتل کرنے کے لیے دو مجرموں کو دی 4 لاکھ کی سپاری
*دونوں مجرموں نے راگھویندر کو 3 لاکھ روپے کے عوض تین کرائے کے شوٹروں کے ذریعے قتل کرایا
*پولیس نے تانترک شیوانند اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق سپاری دینے والے بابا شیوانند اور بچولیے نرمل سنگھ و اسلم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب پولیس کو ان شوٹرس کی تلاش ہے جو اب بھی فرار ہیں، لیکن ان کے نام اور پتے پولیس نے حاصل کر لیے ہیں۔ فرار شوٹرس مجرمانہ پس منظر کے ہیں اور سیتاپور کے ہی رہنے والے ہیں۔ پولیس نے نرمل کے پاس سے 17 ہزار روپے نقد، اسلم غازی کے پاس سے 15 ہزار روپے نقد اور تینوں ملزمین کے موبائل فون برآمد کیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
عام آدمی پارٹی کو ملنے والے کل چندے کا تقریباً 83 فیصد حصہ دو بڑے…
کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزاد پونا والا کے ساتھ مبینہ ہاتھا…
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی پیر کو امریکہ کا نام لیے…
کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…
ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…
دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…