پڑوسی ملک پاکستان میں 12ویں عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہو گیا ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی جبکہ وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کو جمعرات کو جاری کیے جانے والے بیان میں وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔ کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔
پاکستان کی تقریباً 25 کروڑ کی آبادی کا نصف یعنی 12 کروڑ، 85 لاکھ 85 ہزار ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر ہیں اور آج جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات میں اپنی مرضی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ پشاور میں بھی پولنگ شروع ہونے سے پہلے موبائل سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔
پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، جعفرآباد، لکی مروت گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو گئی ہے۔ حافظ آباد، راجن پور، جیکب آباد، مٹیاری، ٹھٹہ اور میرپورخاص میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی ہے۔
کون حکومت بنائے گا اور کون اپوزیشن میں جائے گا؟ آج پتا چل جائے گا، آج 12 کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدواروں کو چنیں گے۔ اس مرتبہ پاکستانی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…