ایران کے پاسداران انقلاب اسلامی نے ہفتہ کے روزاسرائیل کے ایف-16 جنگی طیارے کومارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ طیارہ وسطی ایران کے اوپرسے گزررہا تھا، تبھی اس پرحملہ کیا گیا۔ دوسری جانب، اسرائیل کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران طیارہ سطح سے ہوا میں مارکرنے والی میزائل کی چپیٹ میں آگیا تھا۔ ساتھ ہی زوردے کرکہا ہے کہ کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
یہ دعوے ایسے وقت سامنے آئے ہیں، جب 28 فروری کوایران پرامریکہ اوراسرائیل نے مشترکہ طورپرحملہ کردیا تھا۔ فی الحال پورے علاقے میں جنگ کے حالات اورغیراستحکام کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ جنگ کے حالات پورے مشرق وسطیٰ میں بنے ہوئے ہیں۔ اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق، پاسداران انقلاب نے اپنی ویب سائٹ سیپاہ پربتایا کہ یہودی حکومت سے تعلق رکھنے والے دشمن کے ایک ایف-16 لڑاکا طیارے نے وسطی ایران میں صبح 3.45 بجے حملہ کیا۔
پورے معاملے پراسرائیل نے کیا کہا ہے؟
دوسری جانب، اس پورے معاملے پراسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں ایک آپریشنل سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ اس دوران سطح سے ہوا میں مارکرنے والی میزائل داغی گئی۔ طیارہ کوکسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔ حالانکہ یہ دونوں دعوے ایک حادثہ سے متعلق ہیں، اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ وہیں ایران کی میڈیا نے اس حادثہ سے متعلق فوٹیج جاری کئے ہیں۔ اس میں ایک تصویرمیں مبینہ طورپردھواں اٹھتا ہوا نظرآرہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک طیارہ کواورنشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق تو دوسرے طیارہ کی پہچان نہیں کی گئی۔ نہ ہی یہ بتایا گیا کہ وہ اسرائیل کا تھا کہ امریکہ کا تھا۔
ایف-35 کے بعد ایک اوردعویٰ
یہ دعویٰ ایران کے ایف-35 کومارگرانے کے کچھ دن بعد کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ایران نے امریکہ کے طیارہ کومارگرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ ایف-35 جنگی طیارہ وسطی ایران کے آسمان میں مار کھا گیا ہے۔ اسے خطرناک نقصان پہنچا ہے۔ سی این این نے دو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اسے رپورٹ کیا تھا۔ ایک امریکی ایف-35 طیارہ جس کی مشرق وسطیٰ میں ایک امریکی ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ ہوئی تھی۔ تب اسے مبینہ طورپرایران کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب ایران کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی ایف-16 پرحملہ کیا۔ اسرائیل نے میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی کسی بھی طرح کے نقصان سے انکارکیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…