قومی

West Bengal Politics: مغربی بنگال میں عیدالفطر پرسیاست تیز، ممتا بنرجی پر پھر برہم ہوئے سوبھیندو ادھیکاری، کہا- ہمیں خوش کرنے والا وزیراعلیٰ نہیں چاہئے

پورے ملک میں عیدالفطرکا تہوار بڑے ہی دھوم دھام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ تو وہیں دوسری طرف مغربی بنگال میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ہی لیڈران کے درمیان سیاسی بیان بازی اورالزام تراشی کے دوراپنے عروج پرہے۔ عیدالفطر سے متعلق بی جے پی لیڈراوراسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشوبھیندوادھیکاری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پرحملہ بولا ہے۔

شوبھیندوادھیکاری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی عید تقریب میں شامل ہونے سے متعلق سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے وزیراعلیٰ کی ضرورت ہی نہیں ہے، جو کسی ایک طبقے کو خوش کرنے کی کوشش کرتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ فرہاد حکیم جیسے شخص کی بھی ضرورت نہیں ہے، جو یہ کہتے ہیں کہ کولکاتا ’منی پاکستان‘ بن جائے گا۔ شوبھیندو ادھیکاری کے ان الزامات پرٹی ایم سی لیڈرابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام میں شامل ہونا سماجی ہم آہنگی بنا رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آپس میں بھائی چارہ بھی بنا رہتا ہے۔

شوبھیندو ادھیکاری نے کیا جیت کا دعویٰ

شوبھیندو ادھیکاری نے الیکشن سے متعلق بھی اسی وقت سے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔ بھلے ہی پرچہ نامزدگی کی تاریخ بھی ابھی شروع نہیں ہوئی ہے، لیکن شوبھیندو ادھیکاری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ممتا بنرجی کو 40 ہزار ووٹوں کے فرق سے الیکشن ہرائیں گے۔ اس سے پہلے بھی شوبھیندو ادھیکاری اوروزیراعلیٰ ممتا بنرجی آمنے سامنے الیکشن لڑ چکی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا- ہم چھیننے نہیں دیں گے حقوق

عیدالفطر2026 کے موقع پرمغربی بنگال میں تشہیری مہم بھی تیزہوگئی ہے۔ بی جے پی اورکانگریس دونوں نے ہی مہم تیزکردی ہے۔ بارش کی وجہ سے کئی مقامات پرپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بارش اللہ کی رحمت ہے۔ کئی لوگوں کے نام ایس آئی آرسے ہٹا دیئے گئے ہیں، اس کے لئے ہم دہلی اورکولکاتا کے سپریم کورٹ گئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ لوگ احترام دکھائیں گے۔ ہم اپنے حقوق نہیں چھیننے دیں گے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…

5 hours ago

RBI Repo Rate Hike: آر بی آئی ریپو ریٹ میں اضافے کا امکان، اکتوبر سے مہنگی ہو سکتی ہے ای ایم آئی، ہوم لون لینے والوں پر بڑھے گا بوجھ؟

جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…

7 hours ago