نئی دہلی: بھارت اور بھوٹان کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان یونائیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے سرحد پار رقم بھیجنے کی سہولت جلد شروع کی جائے گی۔ اس نئی سروس کے تحت یونیورسل پوسٹل یونین کے پوسٹل ٹرانسفر سسٹم کو یو پی آئی سے جوڑا جائے گا، جس کے ذریعے لوگ آسانی اور کم لاگت میں ایک دوسرے کو رقم بھیج سکیں گے۔ یہ نظام دونوں ممالک کے درمیان مالی روابط کو مزید مضبوط بنائے گا اور عام صارفین کو سہولت فراہم کرے گا۔
انڈیا پوسٹ اور بھوٹان پوسٹ کے درمیان معاہدہ
اس مقصد کے لیے انڈیا پوسٹ اور بھوٹان پوسٹ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت درج ذیل شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا:
ڈاک خدمات کی بہتری
تکنیکی ترقی
لاجسٹکس کنیکٹی وٹی
ڈاک ٹکٹ (فلیٹلی)
صلاحیت سازی اور تربیت
معلومات کا تبادلہ
معاہدے کے مطابق بھوٹان کے ڈاک افسران کو بھارت میں تربیت دی جائے گی، جس میں رفی احمد کدواٸی نیشنل پوسٹل اکیڈمی سمیت دیگر مراکز شامل ہوں گے۔ ان پروگراموں میں جدید ٹیکنالوجی، انتظامی امور اور آپریشنل مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ڈیجیٹل پوسٹل سسٹم اور ڈیجیٹل ایڈریس کوڈ جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا تبادلہ کیا جائے گا، تاکہ خدمات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
ثقافتی روابط میں بھی ہوگا استحکام
اس کے علاوہ دونوں ممالک نے ڈاک ٹکٹوں کی نمائش اور ثقافتی تبادلے کو بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ بھوٹان پوسٹ کو بھارت میں ہونے والی ڈاک ٹکٹ نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ بھارت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنے ڈاک نیٹ ورک کے ذریعے مالی خدمات فراہم کرنے کے تجربے کو بھوٹان کے ساتھ شیئر کرے گا، تاکہ عام لوگوں تک بینکاری سہولیات آسانی سے پہنچ سکیں۔ یہ اقدام نہ صرف ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دے گا بلکہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو بھی ایک نئی جہت دے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…