سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے غیرمعمولی عرب، اسلامی سربراہ کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں سعودی ولی عہد نے غزہ میں انسانی امداد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے لیے رکاوٹیں پیدا کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’آج یہ کانفرنس 2023 میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا تسلسل ہے جبکہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کا تسلسل جاری ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم عالمی برادری سے قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔لبنان پر اسرائیل کی عسکری کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں اور لبنانی عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور انہیں نقل مکانی پر مجبور کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’ہم فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلاتے ہیں۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ “ہم مزید ممالک پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور دینے میں کامیاب ہوئے جب کہ ہم نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا آغاز کیا ہے۔ اس اتحاد کے پہلے اجلاس کی میزبانی بھی سعودی عرب کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کا کوئی جواز نہیں اور سعودی عرب اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بند کا مطالبہ کرتا ہے۔ ان کا ملک دو ریاستی حل کے حق میں مزید ممالک کی حمایت کو متحرک کر رہا ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دے رہا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کو اپنا کردار ادا کرنے سے روکنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مملکت غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کو مسترد کرتی ہے۔ فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ سعودی عرب کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔لبنان کی صورتحال کے تناظر میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو مسترد کرتا ہے۔ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ سعودی عرب لبنان کی سلامتی اور خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے کی مخالفت کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…