بین الاقوامی

Maulana Fazlur Rehman Threatens Shehbaz Sharif Govt: ’’ایک ہفتے میں کرلیں گے اسلام آباد پر قبضہ…‘‘ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اعلان جنگ

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف حکومت کو بڑی وارننگ دی ہے۔ فضل الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندرہمارے لوگ اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے۔ فضل الرحمان کے مطابق، ان کے لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، جوصحیح نہیں ہے۔  ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، بٹا گرام کی ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کوہماری طاقت کا اندازہ نہیں ہے۔ ہمارے لوگ ایک ہفتے کے اندراسلام آباد پرقبضہ کرسکتے ہیں۔ ماضی میں ہم نے حکومت کی چولیں ہلا دی تھیں۔

موجودہ حکومت غیرقانونی، فوراً ہٹایا جائے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت غیرقانونی ہے۔ فرضی طریقے سے 2024 کے الیکشن کرائے گئے۔ جو لوگ اقتدار میں ہیں، وہ سبھی فرضی طریقے سے منتخب ہوکرآئے ہیں۔ اس لئے ایسے لوگ مجھے آنکھ نہیں دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے بھی سال 2018 میں انتخابات ہوئے تھے۔ اس وقت بھی ایک فرضی حکومت آئی تھی، جسے ہم نے اکھاڑپھینک دیا۔ یہ حکومت اس  سے سبق لے سکتی ہے۔

ضرورت پڑنے پرجہاد چھیڑنے کی دھمکی

 مولانا فضل الرحمان کے مطابق، موجودہ حکومت ان کی پارٹی کو لڑائی میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ ہم قومی اتحاد کے موضوع پرآوازاٹھا رہے ہیں، لیکن ضرورت پڑی توپاکستان میں جہاد چھیڑدیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اب زیادہ دنوں تک نہیں چلنے والی ہے۔ شہبازشریف کی حکومت نے خود کوطاقتورسمجھ لیا ہے۔ انہیں لوگوں کی خواہش کے سمانے جھکنا چاہئے۔

آرمی چیف عاصم منیر پر سخت تنقید

مولانا فضل الرحمان نے ریلی میں آرمی چیف عاصم منیر پربھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جس امریکہ کوہم چھوڑچکے تھے، جو امریکہ مسلمانوں کا قاتل ہے۔ فلسطین، لیبیا اورشام میں جس نے لاکھوں مسلمانوں کومارا، اب ہم اس سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کوبدامن سفیربتایا۔ ریلی کو خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہ کہ میرا نظریہ واضح ہے،’’اگرٹرمپ ہیں توامن نہیں ہے اور اگر امن ہے توٹرمپ نہیں ہیں۔“

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

48 minutes ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

2 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

4 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

5 hours ago