Iraq University Fire: عراق کے شمالی شہر اربیل میں یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ یہ 8 دسمبر کی شام کا واقعہ ہے۔ سورن کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کے مطابق اربیل کے مشرق میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے سورن میں ایک ہاسٹل میں آگ لگک گئی ۔ سرکاری میڈیا نے مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
مقامی خبر رساں ایجنسی روداؤ نے بتایا کہ آگ جمعہ کی رات تک بجھا دی گئی۔ روداؤ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ یہ علاقہ صوبہ کردستان میں آتا ہے۔ کردستان کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے اس واقعے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
عراق میں آتشزدگی کے واقعات عام ہیں
عراق میں عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں اکثر تعمیرات کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی بہت لاپرواہی ہے۔ عراق میں حکومتی نظام کا بنیادی ڈھانچہ مسلسل منہدم ہو رہا ہے۔ ملک کئی دہائیوں سے کرپشن کا شکار ہے۔ اس کا خمیازہ ملک کی آبادی بھگت رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…