-بھارت ایکسپریس
پاکستان میں کیبل آپریٹروں کو ہندوستانی پروگرام دکھائے جانے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا پر نگرانی رکھنے والی پاکستانی تنظیم نے اب ملک میں ٹی وی چینلوں پر ہندوستانی مواد دکھانے والے کیبل آپریٹروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ان پر نگرانی رکھنے والی تنظیم پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے چار کیبل آپریٹروں پر ہندوستانی مواد کی نشریات کی وجہ سے چھاپہ ماری کی ہے۔
چھاپہ ماری میں ضبط کئے گئے غیرقانونی آلات
ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چار کیبل آپریٹروں شارجہ کیبل نیٹ ورک، نیو سیٹلائٹ کمیونی کیشن، کراچی کیبل سروسیز اور اسٹار ڈیجیٹل کیبل نیٹ ورک پر اس کی وجہ سے چھاپہ ماری کی گئی۔ اس چھاپہ ماری کے دوران ریگولیٹری اتھارٹی نے کیبل آپریٹروں کے پاس سے غیرقانونی آلات ضبط کئے اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔
سال 2016 میں عائد کی گئی تھی پابندی
سال 2016 میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے مقامی ٹیلی ویژن اور ایف ایم ریڈیو چینلوں پر ہندوستانی مواد کی نشریات پر پوری طرح سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد اگلے ہی سال 2017 میں لاہور ہائی کورٹ نے مقامی ٹیلی ویژن اور ایف ایم ریڈیو چینلوں پر عائد اس پابندی کو ختم کر دیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستانی حکومت کو اس سے متعلق کوئی اعتراض نہیں تھا۔ وہیں سال 2018 میں پاکستان کے سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ کے اس حکم کو بدلتے ہوئے ملک میں ایک بار پھر سے ٹی وی چینلوں پر ہندوستانی مواد کے نشریات پر پابندی عائد کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Economic Crisis: پاکستان کی اکنامی ڈوبنے کے بعد سری لنکا جیسے حالات، ایک ارب ڈالر کے برابر 227 روپئے
پاکستان کے اقتصادی حالات بدتر
پاکستان ان دنوں اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ گیس کے آسمان چھوتی قیمتوں کو ان دنوں ہندوستانی چینلوں پر دکھایا جا رہا ہے۔ نقدی بحران سے بدحال پاکستان سے روز ایسی خبریں آرہی ہیں، جو بتاتی ہیں کہ عام زندگی میں مہنگائی سے متعلق ہنگامہ برپا ہے اور عام لوگوں کو دو وقت کی روٹی کے لئے جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…