بین الاقوامی

Pakistan:تین ہزار میں 20 کلو آٹا، دس ہزار میں گیس سلینڈر

Pakistan: پاکستان میں معاشی حالات  کافی خراب ہیں۔ لو گ روٹی کے لئے جان کی بازی لگانے کو مجبور ہیں۔ لوگوں کی تھالی سےصرف  روٹی ہی غائب نہیں ہورہی ہے، بلکہ دیگر روزمرہ کی ضروری سامان کے لئے لوگ ترس رہے ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی کو لے کر کہرام مچا ہوا ہے۔ لوگ دانے دانے کو محتاج ہورہے ہیں۔ کھانے پینے کی چیزوں کے دام آسمان چھورہے ہیں۔ بھوک مٹانے کے لئے لوگوں کو موت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گزشتہ دنوں آٹا خریدنے کے لے کہرام مچا ہوا ہے۔ بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سی پی آئی یعنی کنزیومر ولیو ٹیبل 24.5 فیصد پار کرگیا ہے۔ لوگ مہنگائی سے بے حال ہوگئے ہیں۔ پاکستان کا گیہوں اسٹاک ختم ہونے کی دہلیز  پر ہے۔ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان علاقوں میں آٹا کے لے مارا ماری کے حالات بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں آٹے کی قیمت نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیس کلوگرام  آٹے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بیس کلو آٹے کے پیکٹ کی قیمت  1200 روپئے طے کی گئی ہے۔ لیکن کھلے بازار میں بیس کلو آٹا 3100 روپے مل رہا ہے۔ لاہور میں 150 روپے کے اضافہ کے بعد 15 کلو آٹے کی بوری اب 2500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اب تک 15 کلو آٹے کی قیمت صرف دو ہفتہ میں 300 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکساتن میں گیہوں بحران بھی پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں گیہوں کے بحران میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یعنی صاف لفظوں میں کہیں تو اس طرح کے حالات رہےتو آنے والے دنوں میں پاکستانی لوگوں کی تھالی سے روٹی غائب ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan: کنگالی دکھانے پر بوکھلایا پاکستان، ہندوستانی پروگرام نشر کر رہے کیبل آپریٹروں پر کی کارروائی

رپورٹس کے مطابق سبسڈی والے آٹے کے پیکٹ پانے کی کوشش میں سندھ کے علاقہ میں ایک فرد کی جان چلی گئی۔ وہاں آٹے کے پیکٹ کو لے کر کچھ گاڑیاں پہنچی تھیں۔ آٹے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو چکے تھے۔ لیکن اس دوران بھگڈر مچ گئی۔ اس بھگڈر میں کئی اور لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ آٹا دال چاول ہو یا پھر پڑول ڈیزل یعنی ایل پی جی رسوئی گیس کی کمی بھی پاکستان میں  پریشانی کا سب سے بڑا سبب ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں لوگ بغیر ایل پی جے کے زندگی بسر کررہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

39 minutes ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

1 hour ago

Shashi Tharoor On Union Budget 2025: ‘ جن کے پاس نوکری نہیں ہے ان کے لیے بجٹ میں کیا ہے؟’ ششی تھرور نے بجٹ پر ایسا کیوں کہا؟

ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…

3 hours ago