بھارت ایکسپریس۔
Hardeep Singh Nijjar: کناڈا میں خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجّر کا قتل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا گرودوارے کے باہر گولی مارکر قتل کردیا گیا ہے۔ اس ٹارگیٹ شوٹنگ میں خالصتانی حامی نجّر کو کئی گولیاں ماری گئیں، جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ ہردیپ سنگھ نجّر ہندوستانی ایجنسیوں کی موسٹ وانٹیڈ لسٹ میں شامل تھا۔ ہندوستان میں تشدد اور جرائم کے کئی معاملوں میں اس کا نام سامنے آیا تھا، جس کے بعد اسے وانٹیڈ ٹیررسٹ کی لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
وانٹیڈ لسٹ میں تھا شامل
ہندوستانی حکومت کی طرف سے حال ہی میں جاری ہوئی ایک لسٹ میں ہردیپ سنگھ نجّرکا نام بھی شامل کیا گیا تھا، اس فہرست میں 40 دیگر دہشت گردوں کے نام بھی تھے۔ نجّر پر گزشتہ سال یعنی 2022 میں پنجاب کے جالندھر میں ایک ہندو پجاری کے قتل کی سازش کرنے کا الزام ہے۔ اس قتل سانحہ کے بعد اس پر 10 لاکھ روپئے کا انعام بھی اعلان کیا گیا تھا۔ خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) نے اس پورے قتل سانحہ کو انجام تک پہنچایا تھا۔ نجّر اسی تنظیم کا سربراہ تھا۔
این آئی اے بھی کر رہی تھی جانچ
ہردیپ سنگھ نجّرپر ہندوستان میں کئی طرح کی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل ہونے کا بھی الزام تھا۔ دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق این آئی اے بھی اس کے خلاف جانچ کر رہی تھی۔ حالانکہ اب اسے ایک شوٹ آوٹ میں مار دیا گیا ہے۔ اب تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ اس قتل سانحہ کو کس نے انجام دیا۔ کناڈا پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔
خالصتان حامیوں کے خلاف کارروائی
خالصتانی آندولن سے متعلق ہندوستانی ایجنسیاں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امت پال سمیت اس کے تمام حامیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد کناڈا اور باقی ممالک سے کام کرنے والے خالصتان حامیوں کو بڑا جھٹکا لگا۔ حال ہی میں امرت پال کے قریبی اور خالصتان حامی اوتار سنگھ کھانڈا کی بھی اسپتال میں موت ہوئی تھی۔ کھانڈا بھی این آئی اے کی وانٹیڈ لسٹ میں شامل تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
مدنی نے کہا کہ سی جے آئی نے کہا ہے کہ جیو اور جینے دو۔…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…