بین الاقوامی

Israel Gaza War: کملا ہیرس نے کھائی قسم،کہا۔اسرائیل غزہ جنگ پر خاموش نہیں بیٹھوں گی،دیکھتے ہی رہ گئے نتن یاہو

حماس کے ساتھ جنگ ​​کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو جمعرات کو امریکہ پہنچے ۔ انہوں نے یہاں صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کی۔ اس دوران کملا ہیرس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کے معاملہ پر خاموش نہیں رہیں گی، اس کے لیے انہوں نے قسم کھائی ہے۔ دونوں امریکی لیڈران نے جنگ کے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جنگ بندی کے معاہدے کا وقت آگیا ہے۔ تاہم کملا ہیرس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اسرائیل کو بھی اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

نتن یاہو 4 سال بعد امریکہ پہنچے ۔

اسرائیل کی غزہ کے ساتھ جنگ ​​گزشتہ 9 ماہ سے جاری ہے اس سے قبل امریکا نے بھی جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ اب بھی وہی بات دہرائی جا رہی ہے۔ جمعرات کو جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے تو وہاں بھی غزہ میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 2020 کے بعد چار سالوں میں نتن یاہو کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دوران کملا ہیرس نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی حفاظت کا حق ہے۔ وہ کس طرح  اپنی حفاظت کرتا ہے اس سے فرق پڑتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ وہ مذکورہ معاملہ پر خاموش نہیں رہیں گی۔ ہم جاں بحق ہوچکے بچوں اور اپنی جان بچانے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے  لوگوں کی تصاویر کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ ہم مصائب کے سامنے بے حس نہیں ہو سکتے، میں ان تمام پر معاملات خاموش نہیں بیٹھوں گی ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ غزہ میں 9 ماہ سے جنگ جاری ہے، کئی ممالک اسے ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن کوئی حل نہیں نکل رہا ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے غزہ میں 39 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان کچھ ایسی خبریں سامنے آئی تھیں جن سے لگتا تھا کہ دونوں لیڈران کے تعلقات کے درمیان فرق پڑ رہا ہے  لیکن اس ملاقات کے بعد ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے متوازن موقف اپنایا ہے۔ کملا ہیرس نے کہا تھا کہ اس جنگ کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ تمام مغویوں کو رہا کیا جائے اور فلسطینیوں کے مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

4 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

5 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

6 hours ago