کینیڈا کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بھارت نے وہاں سے اپنے ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے، بھارت نے کینیڈا کے 6 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ کسی بھی حالت میں 19 اکتوبر بروز ہفتہ رات 11:59 بجے یا اس سے پہلے ہندوستان چھوڑ دیں۔ اس سے کچھ دیر پہلے ہندوستان نے کینیڈا میں تعینات اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ لیا تھا۔ کینیڈا کی جانب سے ہمارے سفارت کاروں پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ،جس پر حکومت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بے بنیاد باتوں کی وجہ سے تعلقات میں کھٹاس آتی جاری ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔
جن کینیڈین سفارت کاروں کو ہندوستان نے ملک چھوڑنے کے لیے کہا ہے ان میں قائم مقام ہائی کمشنر اسٹیورٹ راس وہیلر، فرسٹ سکریٹری میری کیتھرین جولی، لین راس ڈیوڈ ٹرائٹس، ایڈم جیمز چوئپکا اور پاؤلا اورجویلا شامل ہیں۔ تمام لوگوں کو 19 اکتوبر کی رات تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خبریں یہ بھی آرہی ہیں کہ کینیڈا نے بھی ہندوستان کے 6 سفارتکاروں کو واپس جانے کیلئے کہا ہے۔
یہ سارا ہنگامہ خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ ننجر کو لے کر ہے۔ کینیڈا ان کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا الزام لگاتا رہا ہے جب کہ بھارت اس کی واضح تردید کرتا رہا ہے۔ بھارت نے کینیڈا سے بھی ثبوت مانگے لیکن اب تک اس نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ بھارت کا الزام ہے کہ کینیڈا ووٹ بینک کے لالچ میں ایسے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہا ہے۔
ہم بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے: ٹروڈو
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ یہ وہ طریقہ نہیں ہے جوکینیڈا اور بھارت کےتعلقات میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیےچنا گیا ہے۔ ہندوستان ایک اہم جمہوریت ہے۔ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تاریخی تجارتی تعلقات ہیں۔ ہمیں ساتھ رہنا ہے۔ ہم لڑائی نہیں چاہتے۔ لہٰذا ہم نے ہر قدم پر بھارت کو جو کچھ بھی معلوم ہے اس سے آگاہ کیا۔
جسٹن ٹروڈو نے سرکاری بیان جاری کیا
ٹروڈو نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا قانون کی حکمرانی پر مبنی ملک ہے اور ہمارے شہریوں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ ٹروڈو نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے۔
بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…