سیاست

Maharashtra Assembly Elections: مہایوتی آج کر سکتی ہے سیٹ شیئرنگ فارمولے کا اعلان، جانیں کتنی سیٹوں پر لڑے گی بی جے پی؟

ریاست کی سیاسی جماعتیں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایکشن موڈ پر ہیں۔ اس کی وجہ سے مہاراشٹر میں مہایوتی اتحاد آج یعنی 15 اکتوبر 2024 کو اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلان کر سکتا ہے۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان ہونے جا رہا ہے۔ ریاست میں دونوں اتحاد مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیر کواین سی پی کے پرفل پٹیل نے کہا کہ مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے سیٹ شیئرنگ فارمولہ طےہو گیا ہے ۔ 288 میں سے 230 نشستوں پر اتفاق رائے بن گئی ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پٹیل نے کہا، “ہم 225 سے 230-235 سیٹوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ایک بار دیگر سیٹوں پر فیصلہ ہو جانے کے بعد، ہم آپ کو اگلے دو چار دنوں میں بتا دیں گے۔”

اجیت پوار کے حوالے سے کنفیوژن

پٹیل کا یہ بیان مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی جانب سے این سی پی، بی جے پی اور ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا پر مشتمل مہایوتی اتحاد کے درمیان کشیدگی کی خبروں کی وضاحت کے ایک دن بعد آیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اجیت پوار ایک دن پہلے ہی کابینہ کی میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے اور اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے تھے۔ میٹنگ سے ان کے جلد چلے جانے سے مہایوتی اتحاد کے اندر ممکنہ کشیدگی کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔

بی جے پی اتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ہفتہ کو بی جے پی لیڈر چندر شیکھر باونکولے نے کہا کہ 90 فیصد سیٹوں پر بات چیت مکمل ہو چکی ہے اور بقیہ 10 فیصد اگلے چند دنوں میں مکمل ہو جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق  بی جے پی 140-150 سیٹوں کے درمیان کہیں بھی انتخاب لڑ سکتی ہے۔ شندے کی قیادت والی شیو سینا 80 سیٹوں پر انتخاب لڑ سکتی ہے، جب کہ این سی پی 55 سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر تقریباً اتفاق رائے ہو گی ہے اور اب اس پر بی جے پی سنٹرل پارلیمانی بورڈ (سی ای سی) کی میٹنگ میں  بات چیت ہو گی اور اس کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

13 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

15 hours ago