بین الاقوامی

Israel’s attack on Iran: جماعت اسلامی ہند نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، سید سعادت اللہ حسینی نے اسے ایک لاپرواہ جنگی عمل قرار دیا

جماعت اسلامی ہند (JIH) کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے اسرائیل کی طرف سے حساس ایٹمی تنصیبات اور رہائشی علاقوں سمیت پورے ایران میں متعدد مقامات پر شروع کیے گئے بلا اشتعال فوجی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں سید سعادت اللہ حسینی نے کہا ’’اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری پر اسرائیل کا بلا اشتعال حملہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایک خودمختار ملک کی راجدھانی میں ایٹمی تحقیقی تنصیبات سمیت سویلین اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانا کسی بھی خود مختار ملک کے لیے خطرہ ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ یہ جنگی لاپرواہی اور ریاستی دہشت گردی سے کچھ کم نہیں ہے کہ اسرائیل نے ایرانی فوجی رہنما، جوہری سائنسدان اور عام شہری مارے ہیں۔ یہ خطرناک اشتعال انگیزی ایک تباہ کن علاقائی تنازعے کو جنم دے سکتی ہے، جو کہ ایک عالمی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ دنیا ویسٹ ایشیا میں ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس حوالے سے طاقت ور ممالک کی خاموشی نہایت پریشان کن ہے۔‘‘

انسانی حقوق اور بین الاقوامی

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر حملے کے لیے اس کی جوہری صلاحیت کو جواز بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ’’یہ یک طرفہ الزامات نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی تصدیق شدہ ہیں۔ ایران نے بارہا کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ آئی اے ای اے جیسے بین الاقوامی اداروں کو ریاستی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ جرائم، جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کرنا، انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے درخواست کرتے ہیں وہ صورت حال کی کشیدگی کو کم کرنے اور اسرائیل کو جوابدہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ ہم فوری طور پر عالمی مداخلت اور اشتعال انگیزی کرنے والے ملک (اسرائیل) پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس پر ردعمل نہ دینا عالمی برادری میں لاقانونیت کی ایک خطرناک نظیر قائم کرے گا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

43 minutes ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

1 hour ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

2 hours ago