بین الاقوامی

Israel’s air strike on Gaza Strip: غزہ کی پٹی پر اسرائیل کا فضائی حملہ، اسلامی جہاد کے تین کمانڈرہلاک

Israel’s air strike on Gaza Strip: اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ایک زوردار فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم اسلامی جہاد کے تین کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز کے اس فضائی حملے میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیل کی فوج نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی پر ایک زوردار فضائی حملہ کیا، جس میں شدت پسند تنظیم اسلامی جہاد کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جانب سے نشانہ بننے والوں میں القدس بریگیڈ کی ملٹری کونسل کے سیکریٹری کمانڈر جہاد شاکر الغانم بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے علاوہ القدس بریگیڈ کے شمالی سیکٹر کے کمانڈر خلیل صلاح البتنی اور مغربی کنارے میں القدس بریگیڈ کے عسکری ونگ کے سربراہ طارق محمد اجالدین بھی شامل ہیں۔

دعویٰ کیا گیا کہ تنظیم کے کمانڈروں کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی مارے گئے۔ تین کمانڈروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسلامی جہاد تنظیم نے اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے اس کی قوت ارادی مضبوط ہوئی ہے۔

اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے اسلامی جہاد کے کمانڈر اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی سازش کر رہے تھے۔ اسرائیل کسی ایسے شخص کو نہیں بخشے گا جو اسرائیل کے خلاف دہشت گردی پھیلائے۔ اسرائیل کی پوری قوت سے حفاظت کی جائے گی۔ ان حملوں کے بارے میں کہا کہ یہ اسلامی جہاد تنظیم کی طرف سے دکھائی گئی جارحیت کا جواب ہے۔ اسی تنظیم نے 2 مئی کو جنوبی اسرائیل میں 102 راکٹ فائر کیے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

The street play ‘Athanni’ by the Pratidhvani Theatre Society: سنسکار بھارتی کے کلا سنکُل میں اسٹیج آرٹ سیمینار کا انعقاد، فن اور سماج کے درمیان مکالمے پر زور

سیمینار کی خاص کشش ’اٹھنی‘ نکڑ ناٹک کی پیش کش رہی، جسے پرتدھونی تھیٹر سوسائٹی…

22 minutes ago

تاجروں کی اپیل بے اثر، یکم نومبر کو ہی ہوگی رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی مہا ریلی، ملیکارجن کھڑگے نے کی یہ بڑی اپیل

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ صرف ووٹ بچانے کی لڑائی نہیں، بلکہ…

25 minutes ago

Judge’s son in a Mercedes released: جج صاحب کا مرسڈیز چلانے والا نابالغ بیٹا رہا، متوفی کے اہل خانہ نے پولیس پر اٹھائے سوال

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ…

1 hour ago