علاقائی

National Investigation Agency: دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف این آئی اے کی بڑی مہم، کشمیر سے تامل ناڈو تک چھاپے

National Investigation Agency: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر اور تمل ناڈو میں دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے خلاف کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر میں این آئی اے نے آج سری نگر، کپواڑہ، اننت ناگ، راجوری، پونچھ اورشوپیاں میں چھاپے مارے۔ تمل ناڈو میں بھی دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے خلاف 10 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔ ابھی تک ان چھاپوں میں کسی گرفتاری یا حراست کی اطلاع نہیں ہے۔

  قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس  سے قبل 2 مئی کو جموں و کشمیر کے چھ اضلاع، پیر پنجال خطہ، وسطی اور جنوبی کشمیر میں 12 مقامات پر تلاشی لی گئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ چھاپے دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی مجرمانہ سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے شورش کے نیٹ ورکس اور دیگر مقدمات کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ سے قبل 25 اپریل کو این آئی اے نے یوپی، بہار، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں 17 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ ایجنسی نے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے لیڈر سید صلاح الدین کے دو بیٹوں کے مکانات اور زمین بھی ضبط کر لی تھی۔

تمل ناڈو میں بھی تلاشی مہم جاری 

 اس کے علاوہ تمل ناڈو میں بھی 10 سے زیادہ مقامات پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے منسلک لوگوں اور لیڈروں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ چھاپہ اس معاملے میں پہلے سے درج ایف آئی آر کی جانچ کے دوران کیا جارہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلے کی کارروائی کے دوران ملک بھر سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مزید 106 ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

56 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago